مری چاردوست بھی گاڑی میں چل بسے ، مسکراتے ہوئے چاروں دوستوں کی سیلفی وائرل

شیرگڑھ /تخت بھائی( این این آئی) مری چاردوست بھی گاڑی میں چل بسے ،موت سے قبل مسکراتے ہوئے چاروں دوستوں کی سیلفی وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیلتخت بھائی کے دور افتادہ گاوں میاں عیسیٰ (لوند خوڑ ) ضلع مردان کے 27 سالہ سہیل خان ولد فضل رحمان اپنے دیگر دوستوں محمد بلال ولد محمد غفار عمر 21 سال،اسدخان ولد زمان شاہ عمر 22 سال ساکنان تازہ گرام اور کراچی سے آئے ہوئے رشتہ دار محمد بلال حسین ولد سید غواث خان عمر 24سال

برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے اپنے موٹر کار نمبر VXR.NG–424 کے ذریعے مری گئے ہوئے تھے کہ اس دوران برف کا تودہ موٹر کار پر گرنے سے چاروں دوست جو اپس میں قریبی رشتہ دار بھی ہے، کارکے اندر دب کر لقمہ اجل بن گئے۔

سانحہ کی اطلاع ملنے پر پورا علاقہ سوگوار ہوگیا،مرحومین کی لاشیں تدفین کے لئے آبائی گاؤں روانہ کر دی گئیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.