
مجھے کیوں نکالا کے بعد حاضر ہے اگر مجھے نکالا ۔۔ عمران خان کی تقریر پر دلچسپ تبصرے
بہاولنگر(ففٹی نیوز) سوشل میڈیا پر مجھے کیوں نکالا کے بعد’ وزیر اعظم کا اگر مجھے نکالاکا فقرہ وائرل ہونے لگا اور عوام کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ایک نے لکھا کہ لوگوں کو گھبرانا نہیں کا کہنے والا خود گھبرانے لگے ہا ایک نے لکھا کہ قربانی کے جانور کو چھریاں نظر آتی ہیں کسی نے لکھا کہ عمران خان آخری گیند تک کھیلنے والا کھلاڑی ہے اور اسی طرح کے مختلف دلچسپ فقرے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کی تقریر کے بعد وائرل ہونے لگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے لوگ بھی اس بحث میں شامل نظر آرہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کل لائیو سیشن کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ : ” میں مانتا ہوں کہ ملک میں مہنگائی بڑھ چکی ہے لیکن اگر میں حکومت سے نکالا گیا تو یقینا یہ آپ کے لیے زیادہ خطرناک ہوگا۔
” ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تنقیدی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ صارفین نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ: ” مجھے کیوں نکالا کے بعد اب پیش خدمت ہے اگر مجھے نکالا۔ جو کہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن رہا ہے۔
ساتھ ہی ایک صارف نے کہا کہ: ” بائے بائے عمران خان۔ عمران جس جگہ پر موجود ہیں کیا ان کو زیب دیتا ہے ایسی باتیں کرنا۔ ” کسی نے کہا کہ عمران کو برا کہہ کر سٹیبلشمنٹ کو برا کہہ رہے ہیں۔