جاز نیٹ ورک کے ناجائز ٹیکس، صارفین پھٹ پڑے ”لوٹ رہاہے جاز” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

جاز نیٹ ورک کے ناجائز ٹیکس، صارفین پھٹ پڑے ”لوٹ رہاہے جاز” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف موبائل نیٹ ورک کمپنی جاز کے ناجائز ٹیکسز پر صارفین پھٹ پڑے،لوٹ رہاہے جاز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موبائل نیٹ ورک کمپنی جاز کی ناجائز حرکتوں کی وجہ سے

صارفین پھٹ پڑے ہیں اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ جاز کہنے کو تو فورجی کا دعویٰ کرتا ہے لیکن انکا نیٹ فورجی کیا ٹو جی بھی نہیں چلتا، آئے روز خود سے میسج کر کے صارفین کے مختلف پیکیجز ایکٹو کئے جاتے ہیں اور صارفین کے علم میں لائے بغیر پیسے کاٹنا شروع کر دیئے جاتے ہیں۔

صارفین کے مطابق جتنا بھی بیلنس ہو سب ختم ہوجاتا ہے اور صارف کو پتہ بھی نہیں ہوتا، ہیلپ لائن پر کال کریں تو دو دو گھنٹے تک جاز کی ہیلپ لائن پر کوئی ملتا نہیں اگر کوئی غلطی سے مل جائے تو بجائے غلطی تسلیم کرنے کے صارف کو ایسا جواب دیا جاتا ہے کہ صارف سر پیٹتا رہ جاتا ہے،

پی ٹی اے کو شکایات کی جائیں تو بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا۔اس معاملے پر اب تک کمپنی کی جانب سےکوئی ردعمل سامنے نہیں آسکا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.