
2 کلو دودھ ایک ساتھ گرم کیا تھا لیکن پھٹ گیا ۔۔ اگر دودھ پھٹ جائے تو اسے بتائے گئے طریقے سے استعمال کرکے دیکھیں، مزہ ہی آجائے گا
دودھ پھٹنا ایک عام بات ہے۔ اکثر لوگ بازار سے ایک ساتھ 2 یا 3 کلو دودھ لا کر رکھ لیتے ہیں اور اس کو ایک ساتھ گرم کرنے ے لئے رکھ دیتے ہیں مگر بعض اوقات یہ دودھ پھٹ جاتا ہے جس کی وجہ سے نقصان بھی بہت ہوتا ہے۔ چاہے ایک کلو دودھ پھٹے یا اس سے زیادہ پھٹے نقصان تو دونوں صورتوں میں ہوتا ہے۔ لیکن اگر اب آپ کا لایا ہوا دودھ پھٹ جائے تو اس کو ضائع کرنے کے بجائے اس طریقے سے قابلِ استعمال بنائیں جس سے بچت بھی ہو ارو بھرپور ذائقہ بھی حاصل کرسکیں۔
دودھ پھٹ جائے تو؟
٭ اگر دودھ پھٹ جائے تو اس میں ایک چمچ یکنگ سوڈا ڈال کر مکس کریں اور ڈھک کر 40 منٹ کیلئے رکھ دیں۔ پھر اس میں آٹا ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیں۔ اس کے پیڑے بنا کر تھوڑی دیر کھلا رکھ دیں۔ اب اس سے بنائیں بازار جیسے ذائقے دار پوری پراٹھے جن کا ذائقہ بالکل پٹھان کے ہوٹل جیسا ہتا ہے۔
٭ پھٹے ہوئے دودھ کے اوپر آنے والے مائع ذروں کو چھان کر الگ کرلیں اور اس کے نیچے بیٹھ جانے والے پانی کو الگ کرلیں۔ اب اس پانی میں دو چمچ لیموں کا رس، فینائل کی گولی کا پاؤڈر ڈال کر 5 منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔ گھر میں جس جگہ دیمک لگی ہوئی ہو اس کو چھڑک دیں اس سے دیمک کی جڑیں کمزور پڑ جائیں گی۔
٭ پھٹے ہوئے دودھ میں گُڑ ڈال کر پکائیں اور جب دودھ نیچے پیندے میں لگنے لگے تو ہلکی آنچ کرکے چمچ چلائیں۔ اب ڈارک براؤن رنگ ہوتے ہی اس کو الگ کرلیں۔ پھر اس کو ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں۔ کچھ دیر بعد اس کو پیالی میں ڈال کر سروو کیجیے، لیجیے شاہی ماوے جیسا میٹھا گھر میں بن کر تیار ہے۔