یہ عمل قد بڑھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

قد چھوٹا ہو نا کوئی عیب نہیں ہے بس کردار چھوٹا نہیں ہو نا چاہئے قد کے معاملہ آپ کے ہاتھ میں نہیں قدت کے اختیارمیں ہے اس نے آپ کو اسی قد میں پسند فر مایا اور پیدا فر مادیاہے جب آپ رب کو پسند ہیں تو لوگوں کی پروا مت کریں۔

یہاں پر اس قد کی بات کی جارہی ہے جس میں قد بڑھنے کا رجحان تو تھا مگر کسی وجہ نہیں بڑھ پایا۔ قد نہ بڑھنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ان میں سب سے اہم جین کا کردار ہے اگر گھر میں سب کا قد چھوٹا ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کا بھی قد بھی چھوٹا ہی رہے.

لیکن ضروری نہیں کہ ایسا ہی ہو،اس کے علاوہ بھی کئی اور عوامل ہیں جن میں متوازن غذا کا نہ ہو نا اورجسمانی سرگرمیوں میں کمی وغیرہ۔اگر کسی بچے کا قد اس لئے نہیں بڑھتا کہ وہ ایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوا ہے جہاں زندگی کی بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں ہوتی تو وہاں غذا کی کمی قد بڑھنے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ کیلشیم جو کہ ہڈیوں کے لئے بے حد ضروری ہے اس کی عدم موجودگی قد پر اثر انداز ہو گی۔

اسی طرح ورزش، کھیل کود بچوں کی بہتر نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔بچوں کو بچپن ہی سے رسی کودنا سکھایا جائے ساتھ ہی کسی جگہ ہاتھوں سے جھولا جھولنے کو کہا جائے یہ عمل قد بڑھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.