آؤ بچو سیرکرائیں پاکستان کی،پاکستان زندہ باد:جمائمہ نےفرمائش پراردو سنادی

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کی پاکستان سے محبت اور انسیت وقتاً فوقتاً سامنے آجاتی ہے، جمائمہ گولڈ استمھ کسی نہ کسی بہانے پاکستان کے ساتھ جڑی یادیں تازہ کر ہی لیتی ہیں۔

اس بار جمائمہ گولڈ اسمتھ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو میں پاکستان سے محبت کا اظہار کیا الگ انداز میں، میزبان نے جمائمہ سے کہا کہ مجھے اردو میں کچھ کہہ کہ بتائیں۔

میزبان کی خواہش پر جمائمہ نے پوچھا کہ کیا میں صرف پاکستان زندہ باد کہہ سکتی ہوں یا آپ کچھ اور سننا چاہتی ہیں،جس پر میزبان نے کہا کہ میں گانا سننا چاہتی ہوں، جمائمہ گولڈ اسمتھ نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ ملی نغمہ ’آؤ بچو سیر کرائیں تم کو پاکستان کی، جس کی خاطر دی قربانی ہم نے لاکھوں جان کی، پاکستان زندہ باد پاکستان پاکستان زندہ باد۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو میں جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والی بتاہ کاریوں اور اپنی فلم پر بھی گفتگو کی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.