
دانتوں میں درد ہے یا کیڑا لگ رہا ہے؟ بس اس ایک چیز کو پانی میں ملا کر استعمال کریں اور پائیں دانتوں کی تکلیف اور مسائل سے چھٹکارہ
کیویٹی جسے دانتوں کی خرابی بھی کہا جاتا ہے، ایک سوراخ ہے جو آپ کے دانت میں بنتا ہے۔ یہ چھوٹے پن سے شروع ہوتی ہے اور جب اس کا علاج نہ کیا جائے تو آہستہ آہستہ بڑی ہو جاتی ہے۔ چونکہ یہ شروع میں درد کا باعث نہیں بنتی ہیں، اس لیے یہ سمجھنا مشکل ہوجاتا ہے کہ کوئی مسئلہ موجود ہے۔ دانتوں کی باقاعدہ تقرری دانتوں کی خرابی کا جلد پتہ لگا سکتی ہے۔
کیویٹی یعنی (دانتوں میں کیڑا لگنا، سوراخ ہونا، سڑنا) اور دانتوں کی خرابی دنیا میں سب سے عام صحت کے مسئلہ ہے۔ اور یہ ہر عمر کے فرد کو ہو سکتا ہے بشمول بچوں کے۔ اسلیئے اسے ابتدائی طور پر ہی روک دینا بہتر ہے تا کہ آگے جا کے مسئلہ بڑا نہ ہوجائے کیونکہ یہ پھر دانت نکالنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں ایک ایسا آسان طریقہ جس سے آپ کے دانتوں کے کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں جیسے کہ درد، سوجن، کیڑا لگنا یا دانت کا خراب ہونا۔ تو آئیے جانتے ہیں وہ کیا ہے
دانتوں کی تکلیف اور مسائل کا بہترین حل:
اس کا طریقہ نہایت ہی آسان اور آپ کے گھر میں موجود اشیاء سے ممکن ہے بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ؛
ایک کپ سادے پانی میں ½ چمچ اوریگانو (جو عموماً پیزا میں اوپر سے ڈالا جاتا ہے) اور 2 چٹکی پسی ہوئی لانگ کا پاؤڈر ڈال کر ملائیں، اب اس پانی کو 1 سے 2 منٹ منہ میں رکھ کے چاروں طرف اچھی طرح سے گھمائیں اور پھر کلی کر لیں۔
اس عمل کو دن میں دو بار کریں، اس سے آپ کے دانتوں کی سڑن، سوجن، درد یا دانتوں میں کیڑا لگنا جیسے جو بھی مسائل آپ کو درپیش ہیں ان شاء اللّٰہ ٹھیک ہوجائیں گے۔