
سر درد بھگائے اور چربی بھی پگھلائے۔۔ بدلتے موسم میں سبز الائچی کے بیج پیس کر کیوں کھانے چاہئیں؟
چھوٹی الائچی ہر گھر میں پائی جاتی ہے۔ اکثر لوگوں کو کھانا کھاتے ہوئے الائچی منہ میں آنا بہت ناگوار گزرتا ہے اور وہ سوچتے ہیں بلا کھانے میں اسے ڈالنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس چھوٹی سی الائچی کے دانوں میں کون سے بڑے فائدے چھپے ہیں۔
موٹاپا کم کرنے میں مددگار
اگر کسی کو بڑھے ہوئے وزن سے شکایت ہے تو چھوٹی الائچی کے بیج، سونٹھ، پودینہ، کلونجی، دیسی اجوائن، کالا زیرہ اور سونف کو ملا کر مرتبان میں رکھ لیں۔ اس مکسچر کو کھانے کے بعد آدھا چمچ لیں اور پانی میں قہوہ بنا کر پئیں۔ ہاضمہ بہتر ہوگا اور چکنائی بھی کم جمے گی۔
ذہنی تناؤ سے نجات
بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ چھوٹی الائچی اینٹی ڈپریسنٹ بھی ہوتی ہے یعنی ذہنی تناؤ بھی کم کرتی ہے۔ اس کے بیج کو پیس کر آدھا چمچ دن میں 3 بار استعمال کرنے سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے اور نفسیاتی مسائل کی علامات بھی کم ہوتی ہیں۔
الرجی دور کرنے میں مددگار
الائچی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ اس سے معدے کی تیزابیت میں کمی آتی ہے اس کے علاوہ یہ الرجی دور کرنے میں بھی مددگار ہے۔ اگر خشکی یا الرجی کی وجہ سے کھانسی کا دورہ پڑجائے تو الائچی کو منہ میں رکھ کر کچھ دیر چوسیں یا الائچی کی چائے بنا کر پئیں۔
سبز الائچی کے بیج اور چھلکوں کی چائے سر درد بھی کم کرتی ہے اور جسم میں موجود چربی کی تہہ کو پگھلانے میں بھی مدد کرتی ہے۔ بدلتے موسم میں اس چائے کا مسلسل استعمال جسم سے تھکن کے اثر کو زائل کرتا ہے۔
.: بوڑھے باپ نے ڈگری بیٹے کی قبر پر رکھ دی ۔۔ پاکستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ، جب نوجوان کو ڈگری اس کی شہادت کے بعد ملی