یہ چاول اداکارائیں بھی کھاتی ہیں ۔۔ سفید یا کالے کون سے چاول صحت کے لئے فائدے مند ہیں؟

ہفتے میں ایک دن چاول لازمی ہر گھر میں بنتے ہیں، کچھ لوگ تو ہر روز ان کو اپنی خوراک میں شامل رکھتے ہیں تو کچھ اس کو کم سے کم استعمال کرتے ہیں۔ سفید چاول ہماری روزمرہ کی خوراک کا حصہ ہے مگر کالے چاولوں کا استعمال ایک یا دو فیصد لوگ ہی کرتے ہیں۔ چاول ہماری صحت کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ اس میں کیلشیئم بھی ہے اور پروٹین بھی، فائبر بھی ہے اور میگنیشئم بھی۔ لیکن کالے اور سفید چاولوں میں سے کون سے چاول زیادہ فائدے مند ہیں؟

موازنہ:
سفید چاول کے برعکس کالے چاولوں میں زیادہ معدنیاتی اجزات، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں۔ ان میں افادیت بھی سفید سے زیادہ ہے۔ کالے چاول میں بڑی تعداد میں فائبر کی مقدار پائی جاتی ہے جس کا کام خون میں موجود شوگر لیول کو کم یا کنٹرول میں رکھنا ہوتا ہے اور دل کی مختلف بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ لیکن شوگر کے مریض کو چاہئیے کہ وہ اس کو استعمال ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کریں کیونکہ اس کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔

اداکارائیں کون سے چاول استعمال کرتی ہیں؟
مشہور بھارتی اداکارائیں سفید چاولوں کے مقابلے کالے چاولوں کا استعمال زیادہ کرتی ہیں کیونکہ یہ جلد کی خوبصورتی کے نکھار، بالوں کی مضبوطی اور ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے مفید ہے۔

استعمال کیسے؟
کالے چاولوں کو ابال کر کالی مرچ چھڑک کر کھانے سے یہ پیٹ کے جملہ امراض میں بھی فائدہ دیتی ہے اور ہاضمے کو بھی بہتر بناتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.