
سیب کے چھلکے کو پھینکنے کے بجائے یہ کام کریں ۔۔ سیب کے چھلکے کے وہ حیرت انگیز فائدے جس کے بارے میں آپ کو کوئی نہیں بتائے گا
سیب غزائیت سے بھرپور ایک بہترین پھل ہے جسے اگر روزانہ کھایا جائے تع کئی دنوں تک ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ سیب کھانے کے تو بہت سے فوائد ہیں مگر کیا آپ سیب کے چھلکے کے انمول فائدوں کے بارے میں علم رکھتے ہیں؟
آج اس آرٹیکل میں کھٹے میٹھے پھل سیب کے چھلکے کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جو آپ کو صحت بخش زندگی فراہم کرنے میں مدد دے گا۔تو سب کے چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے مزے سے کھائیں۔
سیب کے چھلکے میں وزن میں کمی کے فوائد اس کے فائبر مواد سے منسوب ہیں، یہی صحت مند جگر کے کام کو سپورٹ کرتا ہے اور ہڈیوں کی صحت کو اچھی طرح سے برقرار رکھتا ہے۔
سیب کے چھلکے میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا دل صحت مند ہوتا ہے۔
سب کی چھلکے مختلف بیماریوں سے لڑنے والے مریضوں کو ہاضمے میں بھی مدد کرتا ہے۔
سیب کا چھلکا آنکھوں میں موتیا کی بیماری سے بچاتا ہے۔ اگر آپ باقاعدگی سے سیب کھاتے ہیں تو اس کا چھلکا کھانا نہ بھولیں۔
اور اگر آپ موٹے ہیں تو آج ہی سے سیب کو چھلکوں کے ساتھ کھانا شروع کر دیں۔