
ہائی بلڈ پریشر بغیر دوائی نارمل کرنے کے 8 آسان طریقے
اگر آپ شدید سر درد ، تھکاوٹ، دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی یا سینے میں گھٹن یا درد محسوس کر رہے ہیں تو یہ نشانی ہے کہ آپ ہائپر ٹینشن یا ہائی بلڈ پریشر میں مُبتلا ہیں، آپ کی یہ علامات نشانیاں ہیں سٹریس کی ، بے نیندی کی اور موٹاپے کی جو آپ کی رگوں میں خون کا پریشر بڑھا دیتا ہے۔
اس آرٹیکل میں 8 ایسے طریقے ذکر کیے جائیں گے جو ہائی بلڈ پریشر کی صُورت میں بغیر دوائی کے آپ کے کام آسکتے ہیں۔
نمبر1 کان سے گردن تک کا مساج
آپ کے چہرے اور گردن پر 3 سپاٹ ایسے ہیں جن کو مساج کرنے سے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، تصویر کے مطابق نشان 1 سے نشان 2 تک انگلی کے ساتھ اوپر سے نیچے اور نیچے سے اوپر 10 دفعہ گردن کی دونوں سائیڈز پر مساج کریں اور پھر نشان 3 پر چہرے کے دونوں طرف انگلی سے ایک منٹ دباؤ ڈالیں اور مساج کریں۔
ان سپاٹس پر مساج کرنے سے گردن کے پٹھوں میں تناؤ کم ہوگا اور دماغ کی طرف خون کا بہاؤ بہتر ہوگا۔
نمبر 2 آکوپریشر تکنیک کا استعمال کریں
ان پوائنٹس کو جی بی 20 سپاٹس کہا جاتا ہے جو آپ کے کھوپڑی کے بلکل نیچے گردن کی دونوں طرف ہوتے ہیں ان مقامات کو اپنے انگوٹھوں سے تلاش کر کے ان پر کم از کم 2 منٹ تک ہلکا اور متواتر دباؤ ڈالیں آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے سر کی درد ٹھیک ہو رہی ہے۔
نمبر 3 ناک کے بائیں نتھنے سے سانس لیں
ناک کے دائیں نتھنے کو بند کر کے بائیں سے سانس لیں یہ آپ کو بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد گار ہوگا کیونکہ ایسا کرنا بلڈ ویسلز ریلیکس کرتا ہے اور سٹریس ہارمونز کو کم کرتا ہے۔
طریقہ کار
زمین یا کُرسی پر آرام سے بیٹھ جائیں اور کمر کو سیدھا کر لیں، اُلٹا ہاتھ پیٹ پر رکھ کر دائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے ناک کا دایاں نتھنا بند کر لیں اور گہرا سانس لیکر کُچھ دیر کے لیے سانس کو روک کر رکھیں اور پھر چھوڑ دیں اور 3 سے پانچ منٹ تک اس ترتیب کو دوہراتے رہیں۔
نمبر 4 بھرامری پرمایاما
بھرامری پرمایاما یا Hissing bee breathing آپ کے دماغ کر ریلیکس کرے گی اور آپ کو ہائپر ٹینشن سے باہر لے جائے گی ۔
نمبر 5 کلاسکل میوزک سُنیں
کلاسکل میوزک آپ کے دماغ کے تناؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ آواز کی لہریں آپ کے جسم سے گُزرتی ہیں اور آپ کے خون میں شامل ہوکر جسم کے تمام عضا کو چھوتی ہیں اور انہیں مساج کرتے ہُوئے آپ کو ریلیکس کرتی ہیں اور سٹریس ہارمون کو پیدا ہونے سے روکتی ہیں۔
نمبر 6 سیدھے لیٹ کر گہرے سانس لیں
سیدھے لیٹ کر گہرے سانس لینا اور ریلیکس کرنا ہائی بلڈ پریشر کو کشش ثقل کے ساتھ کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
نمبر 7 گرم پانی میں پاؤں ڈبوئیں
10 سے 15 منٹ ہلکے گرم پانی میں پاؤں ڈبو کر رکھیں یہ خون کا بہاؤ دماغ سے پاؤں طرف موڑے گا اور بلڈ پریشر میں کمی میں مددگار ثابت ہوگا۔
نمبر 8 پانی پینا
کبھی کبھی ہائی بلڈ پریشر جسم میں ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے بھی پیدا ہوتا ہے ایسی صورت میں پانی کا استعمال زیادہ کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی پُوری ہوسکے۔