کیا آپ سردی سے بچنے کے لیے رات کو موزے پہن کر سوتے ہیں؟ اس کام کا بڑا نقصان جان لیں تاکہ اس بیماری سے بچ سکیں

جیسا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سردیوں کی آمد ہوچکی ہے اور شہریوں کی جانب سے ٹھنڈ سے بچاؤ کے لیے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔

گرم چادریں، گرم چائے، کافی ، مونگ پھلی یہ سب چیزیں سردیوں میں استعمال ہوتی ہیں وہیں بہت سے لوگ رات کو سوتے وقت پیروں میں موزے پہن لیتے ہیں اور پھر سوجاتے ہیں۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ رات کو موزے پہن کر سونے سے کیا نقصان ہوتا ہے اسی حوالے سے آج ہم جانیں گے تاکہ آپ بھی اس عمل سے گریز کریں۔

سردی میں دن بھر تو موٹے کپڑے، سوئیٹر، جیکٹس اور موزے پہننا ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہے تاکہ ٹھنڈ سے بچ سکیں، مگر رات کو ہر گز موزے پہن کر نہیں سونا چاہیئے۔

اب آپ اگر یہ سوچ رہے ہیں کہ ایسا کیوں تو جان لیں کہ ریسرچ گیٹ آف ہیومن سٹڈی کے ماہرین بتاتے ہیں کہ ٹھنڈے موسم میں رات کو موزے پہن کر سونا صحت کے لئے نقصان دہ ہے کیونکہ ان کو پہن کر سونے سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے جو دل پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور جلد کی اوپری تہہ پر پسینے یا گرمائش سے نشانات پڑ سکتے ہیں، اس کے علاوہ جلدی انفیکشن بھی ہو سکتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ سردیوں‌ میں‌ پیروں پر لوشن یا ویزلین ضرور لگائیں مگر اس کو لگانے کے فوری بعد موزے نہ پہنیں بلکہ خُشک ہونے پر موزے پہنیں تاکہ پسینہ ان موزوں میں نہ لگے اور آپ کے پاؤں کی جلد بھی محفوظ رہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.