پردے دھوتے وقت خراب ہوجاتے ہیں؟ جانیئے واشنگ مشین میں پردے دھونے کا ایسا طریقہ جو آپ کی مشکل آسان کردے

خواتین کیلیئے نارمل گھر کے کپڑے دھونا ہی ایک مشکل کام ہے ایسے میں اگر پردے بھی دھونے پڑ جائیں تو محنت دگنی ہوجاتی ہے۔ گھر میں پردے دھونا آسان نہیں ہے ایک تو وہ بھاری ہوتے ہیں دوسرا انھیں بہت احتیاط سے دھونا پڑتا ہے اور اگر ان پر رنگز لگی ہوں تو پہلے اسے الگ کرو پھر مشین میں ڈالو۔

اسلیئے زیادہ تر خواتین پردے گھر میں دھونے کے بجائے دھوبی کو یا پھر ڈرائی کلین میں دے دیتی ہیں، جو اس کے اچھے خاصے پیسے وصول کر لیتے ہیں۔

گھر میں کس طرح آپ بنا رنگ نکالے واشنگ مشین میں آسانی سے پردے دھو سکتی ہیں۔

طریقہ کار:
۔ سب سے پہلے آپ کو لکڑی کا ایک بڑا ڈنڈا لینا ہے۔

۔ اب اس ڈنڈے میں رنگ والا پردہ ڈال دیں۔

۔ واشنگ مشین میں پانی اور سرف ڈالنے کے بعد اس ڈنڈے کو مشین کے اوپر ایسے رکھیں کہ پردہ اندر چلا جائے۔

۔ ڈنڈے کا بیلنس برقرار رکھنے کیلیئے اسے رّسی یا کسی کپڑے کی مدد سے باندھ دیں، تاکہ مشین میں جب پردہ گھومے تو ڈنڈا ساتھ میں نہ گھومے۔

اس طرح سے پردے دھونے سے آپ بار بار رِنگز نکالنے اور لگانے کے چکر سے بچ جائیں گی، اور آپ کی محنت اور پیسے دونوں ضائع نہیں ہونگے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.