کونسے مہینے میں کون سی سبزی اگائیں؟ جانیں مہنیوں کے حساب سے اگائی جانے والی سبزیاں اور ان کیلیئے بہترین کھاد کون سی ہے

اکثر لوگوں کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کا پودا کیوں نہیں صحیح طریقے سے بڑھ رہا ہے، اور اگر بڑھ بھی رہا تو اس میں سبزیاں کیوں نہیں اگ رہی ہیں۔ تو اسکی سب کی اہم وجہ یہ ہے کہ ہر سبزی ہر موسم یا مہینے میں نہیں بڑھتی ہے بلکہ ان کے کچھ مخصوص مہینے ہوتے ہیں جن میں ان کی نشونما ہوتی ہے اور پھر وہ پھل اور سبزیاں پیدا کرتے ہیں۔

اب چونکہ سردیاں آرہی ہیں تو آج ہم آپ کو یہی بتائیں کہ ان مہینوں میں آپ کون سی سبزی اگا سکتے ہیں اور اسکے علاوہ کون سی کھاد آپ کے پودوں کیلیئے سب سے بہتریں ہے۔

ورمی کمپوسٹ:
ورمی کمپوسٹ کھاد آپ کو پورے پاکستان میں با آسانی مل سکتی ہے جس کی قیمت تقریباً 80 روپے کلو ہے، یہ ایک آرگینک کھاد ہے اور اس کے بہت سے فائدے ہیں۔

اس موسم میں لگائی جانے والی سبزیاں کون سے ہیں؟
ہر سبزی کا اپنا ایک مخصوص موسم ہوتا ہے جس میں اس کی پیداوار اچھی ہوتی ہے، اسلیئے جب بھی آپ گھر میں کوئی بھی سبزی اگانا چاہیں تو سب سے پہلے اس کے بارے میں جان لیں کہ وہ آپ کو فائدہ بھی دے دی گی یا پھر آپ صرف اپنا وقت اور محنت ضائع کر رہے ہیں۔

تو آئیے آپ کو ان سبزیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو ان مہینوں میں اگائی جا سکتی ہیں
نومبر کے مہینے میں اُگائی جانے والی سبزیوں میں بروکلی (جو کہ ہرے رنگ کی پھول گوبھی کی شکل کی ہوتی ہے)، دھنیا، پودینہ، پالک، ساگ، میتھی، سلاد پتّہ، پیاز، ادرک، گوبھی، ہری مرچ، شملہ مرچ، آلو، شلجم، بینگن اور مٹر شامل ہیں۔
یہ وہ سبزیاں ہیں جو آپ ان مہینوں میں اگائیں گے تو اسکی اچھی پیداوار ہوگی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.