
کالی مرچ میں گڑ ملا کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں ان کے ایسے فائدے جس کے بعد آپ بھی اسے استعمال کرنا اپنی عادت بنالیں گے
سردی میں نزلہ زکام اور تھکن معمول کی باتیں ہیں لیکن اگر گھر کے ہر شخص کو یہ معمولی بیماریاں بھی گھیر لیں تو خاتونِ خانہ کی جان مشکل میں پھنس جاتی ہے۔ ایسے میں اگر کوئی ایک ایسی چیز مل جائے جس سے جسم کو طاقت بھی ملے اور چھوٹی موٹی بیماریاں بھی کم ہوجائیں۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی زبردست چیز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جسے پورا گھر کھا سکتا ہے۔
بنانے کا طریقہ
کالی مرچ کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور گڑ کی شکر لے لیں یا پھر گڑ کو بھی پسوا کر پاؤڈر ی صورت لے لیں۔ اب پسے ہوئے گڑ میں آدھے سے کم وزن کے حساب سے کالی مرچ کا پاؤڈر ملا کر رکھ لیں۔
فائدے
کالی مرچ گلے کی تکلیف میں فائدہ مند ہے۔ گڑ اور سیاہ مرچ دونوں کی تاثیر گرم ہے۔ یہ جسم کو قوت اور حرارت دیتے ہیں۔ ان دونوں اجزاء کا باقاعدگی سے استعمال جسم میں قوت مدافعت بڑھاتا ہے، دورانِ خون تیز کرتا ہے اور انفیکشن کو بھی دور کرتا ہے۔
گڑ اور کالی مرچ کے پاؤڈر کو ایک پیالہ دہی میں ملا کر کھانے سے سردی، گلے کا انفیکشن میں آرام آتا ہے۔ ان دونوں چیزوں کی بالز بنا کر دن میں 2,3 بار استعمال کرنے سے گلے کا درد اور سینے کی جکڑن ختم ہوتی ہے۔ سیاہ مرچ اور گڑ میں موجود فولاد جسم کی ہڈیوں کے لئے بھی قوت بخش ثابت ہوتے ہیں۔ ہاضمے کو تیز کرتے ہیں اور جسم کو گرم رکھ کر جوڑوں کے درد میں کمی لاتے ہیں۔