
مہنگے پروٹین ٹریٹمنٹ کے لیے پارلر جانے کا خرچہ اب نہیں! شیمپو میں بھنڈی کو ملا کر لگانے کا یہ طریقہ جان لیں، رزلٹ خواتین کو حیران کردیں گے
بھنڈی میں موجود لیس دار مادہ اس کی افادیت میں بے پناہ اضافے کردیتا ہے. اس میں بالوں کی خوبصورتی کو نکھارنے کے پناہ فائدے بھی ہیں۔ چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں بھنڈی کے استعمال کا ایک اور منفرد طریقہ۔۔
٭ بھنڈی کو کاٹ کر اس کو بلینڈر میں ڈالیں اور اس میں شیمپو ڈال کر اچھی طرح اس کا لیس دار مادہ بنالیں۔ جب یہ اچھی طرح لیکوئیڈ شکل میں تیار ہو جائے تو اس کو ململ کے کپڑے میں رکھ کر اچھی طرح چھان لیں یعنی صرف لیکیوئیڈ الگ ہو جائے اور بھنڈی کے لیس کا سخت سا مواد کپڑے میں رہ جائے۔ اب چھاننے کے بعد اس میں ایک چمچ ناریل کا تیل، 2 وٹامن ای کیپسول اور ایک چمچ کارن فلور ڈال کر مکس کریں۔
٭ پھر اس پیسٹ کو اپنے بالوں میں اچھی طرح لگائیں اور جڑوں کے اندر تک لگا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ تقریباً 40 منٹ یا 1 گھنٹے کے بعد بالوں کو اچھے شیمپو سے دھو لیں۔ آپ دیکھیں گی کہ بال اتنے اچھے، چمکدار اور نرم و ملائم ہو جائیں گے کہ اگلی مرتبہ آپ پارلر سے ہیئر ٹریٹمنٹ اور سٹریٹٹنگ کروانا بھول جائیں گے۔