
کلمہ پڑھا پھر نماز ادا کی ۔۔۔ ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے آئے 558 انگریزوں نے اسلام کیوں قبول کرلیا؟
دوحہ: قطر نے فٹ بال ورلڈکپ میں تبلیغ اسلام کا بیڑا اٹھا لیا، دنیا بھر سے درجنوں علماء اور اسکالرز کو تبلیغ کی ذمہ داری سونپ دی گئی، ایونٹ سے پہلے ہی سیکڑوں انگریزوں نے اسلام قبول کرلیا۔
فیفا ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے سیکڑوں علمائے کرام اور اسکالرز بلائے گئے ہیں جو کہ مختلف زبانوں میں تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیں گے ۔ دو ہزار مقامی علمائے کرام بھی ورلڈ کپ کی ڈیوٹی کریں گے۔
ورلڈکپ کے لئے قطر کی مساجد کے مؤذن تبدیل کرکے دلکش آوازوں والے مؤذن مقرر کر دئیے گئے ہیں ۔ تمام مساجد کو اسلامی میوزیم طرز پر پیش کیا جائے گا جہاں کسی بھی وقت کوئی آکر معلومات لے سکے گا۔
ملک بھر میں قرآنی آیات ، احادیث اور تاریخ اسلامی کو نمایاں کرکے فلیکس اور بل بورڈز لگائے گئے ہیں اورمختلف زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم کی سہولت بھی دی جارہی ہے۔
اسلامی تاریخ و سیرت کی کتب بانٹی جا رہی ہیں، ہر اسٹیڈیم میں نماز کی نمایاں جگہ ہو گی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک سمیت عالمی مبلغین کو مدعو کیا گیا ہے جن کے لئے خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
قطر کی شاندار کاوشوں کی وجہ سے ایونٹ کے آغاز سے قبل اب تک تقریباً 558 کے قریب غیر مسلم انگریز اور دیگر شائقین اسلام قبول کرچکے ہیں اور امید ہے کہ ایونٹ کے اختتام تک یہ تعداد ہزاروں میں پہنچ جائیگی۔