میرا بچہ انڈہ نہیں کھاتا۔۔ انڈے کھانا ہمارے جسم کے لئے کتنا ضروری ہے؟ چند ایسی غذائیں جو ان کی کمی پوری کرسکتی ہیں

مرغی کے انڈے سردیوں میں کھائی جانے والی مرغوب غذا ہوتی ہے جسے بچے بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ ان کو پسند کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ کئی طرح پکائے جاتے ہیں جیسے کہ ابلا ہوا، آملیٹ اور ہاف فرائی یہاں تک کہ انڈے آلو کا سالن بھی۔ لیکن کچھ لوگ انڈے کھانا پسند نہیں کرتے۔

کوئی کہتا ہے ہینک آتی ہے تو کسی کو اس سے الرجی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بالخصوص بچوں کی نشونما متاثر ہوتی ہے کیوں کہ اس طرح وہ تمام غذائیت سے محروم ہوجاتے ہیں جو انھیں ایک انڈے سے باآسانی مل جاتی ہے۔

انڈوں کی غذائی اہمیت
ایک انڈے میں 75 کیلوریز جبکہ پروٹین کی بڑی مقدار کے علاوہ 5 گرام فیٹ اور آئرن، مختلف وٹامنز، منرلز اور کیروٹینوائڈز پائے جاتے ہیں جو جسمانی صحت کے علاوہ ذہن کو چاک و چابند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

انڈے کی کمی پوری کرنے والی غذائیں
کیلے بھی پروٹین اور کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اور بچوں کو کافی پسند بھی ہوتے ہیں۔ انڈوں کی غذائی کمی پوری کرنے کے لئے کیلے کا شیک یا بھرتا بنا کر بچوں بڑوں کو دینا عادت بنالیں اس کے علاوہ تخ ملنگا یا السی کے بیج بھی اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، فائبر اور آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں۔

ان بیجوں کو ایک چمچ لے کر پانی کے ساتھ استعمال کریں یا کارن فلیکس وغیرہ میں ڈال کر کھلائیں۔ ایک کپ دہی میں ایک انڈے جتنی ہی غذائیت ہوتی ہے اس لئے کہا جاسکتا ہے کہ دہی انڈے کی متبادل ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.