کوائل کو پانی میں بھگونے سے کیا ہوتا ہے ؟ رات بھر مچھر کاٹتے ہیں تو جانیں یہ گھریلو ٹپ جو کارآمد ہے

آج کل پنکھا چلانے سے ٹھنڈ لگتی ہے اور اگر نہ چلائیں تو مچھروں کے حملے سے پریشان ہو جاتے ہیں نہ ٹھیک سے سو سکتے ہیں اور نہ گہری نیند آتی ہے وجہ صرف مچھر ہیں اور سردیوں میں تو جلد پر خارش بھی اتنی ہوتی ہے کہ رات کو چبھن کا احساس ہوتا ہے۔

ایسے میں کوائل جلانا ایک واحد حل سمجھ آتا ہے لیکن کچھ لوگ تو سانس کے مسئلے کی وجہ سے یہ کوائل بھی نہیں جلا پاتے اور ایک اذیت کا سامنا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ کوائل کا ایک اور بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ اس کو الگ کرتے وقت یہ ٹوٹ جاتا ہے اور ٹوٹے ہوئے کوائل کو کس طرح استعمال میں لایا جائے؟ یہ جل تو جاتے ہیں مگر کلپ میں ان کی جگہ نہیں بن پاتی یوں یہ ضائع ہی ہوجاتے ہیں۔

ان تمام مسئلوں کا حل آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کے فوڈز میں اور ساتھ ہی یہ معلوماتی ویڈیو بھی آپ کیلئے موجود ہے جس کو دیکھ کر آپ کو بھی آسانی ہوگی۔

کوائل کو پانی میں کیوں بھگونا ہے؟

٭ کوائل کو پانی میں بھگونے سے یہ زیادہ دیر تک جلتا ہے اور اس کا زیادہ دھواں نہیں اڑتا یعنی یہ ناک میں زیادہ محسوس نہیں ہوتا۔

٭ اسکی گیلی خوشبو مچھروں کو اپنی جانب راغب کرلیتی ہے، جس سے مچھروں کے جلدی اور زیادہ مرنے کے اثرات بڑھ جاتے ہیں۔

ٹوٹے ہوئے کوائل کا استعمال کیسے کریں؟
٭ ٹوٹے ہوئے کوائل کے ٹکڑوں کو آپ ناخن کٹر کے درمیان رکھ کر بھی استعمال کرسکتے ہیں یا کسی کپ میں مٹی ڈال کر اس کے اندر رکھنے سے بھی یہ جلتا رہے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.