دلہن بننے والی ہیں تو انار کا یہ فیشل ضرور آزمائیں۔۔ جلد کو چمکدار اور گلابی بنانے کے لئے ڈاکٹر بلقیس کا زبردست ٹوٹکا

انار کھانے میں تو بے مثال ہوتا ہی ہے لیکن یہ زبردست پھل حسن کو چار چاند لگانے میں بھی بہترین ہے۔ آج کل شادیوں کا سیزن ہے اور دلہن بننے والی لڑکیوں سے لے کر دلہن کی بہنیں اور سہیلیاں بھی ایسے طریقے ڈھونڈ رہی ہیں جس سے ان کی رنگت چمک اٹھے۔

آج کے آرٹیکل میں آپ کو ڈاکٹر بلقیس کا ایسا ٹوٹکا بتایا جارہا ہے جس سے آپ کے چہرے کے داغ دھبے بھی ختم ہوجائیں گے اور رنگت فوری طور پر دمک اٹھے گی۔

اس ماسک کو بنانے کے لئے ٣ کھانے کے چمچ انار کا جوس اور ایک کھانے کا چمچ دہی اور ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا گڑ لیں۔ جوس کو تھوڑا پکا لیں تاکہ وہ گاڑھا ہوجائے اور تینوں چیزیں ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اس آمیزے کو چہرے، گردن اور ہاتھوں پر لگالیں اور آدھا گھنٹہ بعد سادے پانی سے دھو لیں۔

اس عمل کو مسلسل کرنے سے چہرہ جگمگا اٹھے گا اور دانے، داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.