
مری میں خطرناک برف باری ہونے پر بھی حی علیٰ الصلاة کی سدا بلند ہوتی رہی ۔۔ برف پھسلنے کے باوجود شخص نے اذان نہ روکی، ویڈیو وائرل
مری واقعہ آج بھی سوچتے ہیں تو رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ وہاں جانے والے وہ بد قسمت سیاہ جو جن کی اموات ہوئیں، ان کی لاشوں کو دیکھ کر دل خون کے آنسو رویا۔ اس وقت مری کے تمام راستے برف سے ڈھک چکے تھے جس کے باعث سیاحوں کو شدید مشکلات درپیش آئیں۔
سال 2022 کے آغاز میں ہی مری میں ایسا ہولناک سانحہ پیش آیا تھاجس کے بعد لوگوں شدید غم میں مبتلا ہوگئے تھے۔
مری میں بہت سے لوگ اس وقت خوف کا شکار ہیں لیکن وہیں ایک ایسا شخص بھی سامنے آیا تھا جس نے مری کی شدید برف باری میں کھڑے ہو کر اذان دے کر خدا کو یاد کیا۔
مذکورہ شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو اذان دیتے ہوئے دیکھا گیا، برف پھسلنا شروع ہوئی تو ویڈیو بنانے والے ساتھیوں نے زونیر نامی اپنے ساتھی کو آوازیں دینا شروع کیں تو انہوں نے اذان جاری رکھی۔
مری کے آفت زدہ علاقے ميں مصیبت میں گھرے افراد نے اللہ سے مدد کی مانگنے کیلئے اذان کا سہارا لیاتھا۔