
عام سی عادت جو اندھے پن کی وجہ بن جاتی ہے۔۔ ڈاکٹر نے آنکھوں کی بیماریوں اور اندھے پن سے بچنے کے لئے کونسی عادت ختم کرنے کا مشورہ دیا؟
آنکھیں کتنی اہمیت رکھتی ہیں اس بات کا اندازہ کرنے کے لئے صرف 2 منٹ آنکھیں بند کر کے کوئی کام کرنے کی کوشش کریں۔ یہ عطیہ خداوندی تو ہے لیکن بن مانگے نوازے جانے والی اس نعمت کا لوگ خیال ذرا کم ہی رکھتے ہیں۔
آنکھوں کو خراب کرنے والی عادت
حال ہی میں ایک غیر ملکی تحقیق میں ویڈیو کے ذریعے اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ آنکھیں ملنے کی معمولی سی عادت آنکھوں کی سنگین بیماریوں سے لے کر اندھے پن کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ آنکھیں ملنے اور رگڑنے کی عادت سے ہر ممکن حد تک پرہیز کیا جائے۔
آنکھیں ملنے والی عادت کے نقصان
تھکن اور دیر تک آنکھوں سے کام لینے کے بعد ہم سب ہی اپنی آنکھیں ملنے لگتے ہیں جس سے وقتی طور سکون کا احساس ہوتا ہے لیکن اکثر اس رگڑ کے نتیجے میں آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں جسے ہم نظر انداز کردیتے ہیں لیکن وہ سرخی رگوں کے ٹوٹنے کی ہوتی ہے یا پھر خون کی روانی میں رکاوٹ کی وجہ سے بھی آنکھیں سرخ پڑ جاتی ہیں۔ اس عمل سے لینس اور کارنیا بھی متاثڑ ہوسکتا ہے۔ ذرا اس ویڈیو کو دیکھیے۔
آنکھوں کی صحت بہتر کرنے کے لئے
ڈاکٹر ارمش عاقل آنکھوں کے ماہر سرجن ہیں۔ آنکھوں کی صحت کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ موبائل کا استعمال کم سے کم کریں اور اگر موبائل پر ڈرامہ ا فلم دیکھ رہے ہوں تو اسے ٹی وی پر دیکھنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ ہر 20 منٹ 20 فٹ دور کی کوئی چیز 20 سیکنڈ تک دیکھیں تاکہ قریب کی چیز دیکھنے پر آنکھوں پر جو زور پڑتا ہے اس سے نجات مل سکے۔ اس کے علاوہ مستقل کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا موبائل نہ استعمال کریں اور وقفہ دیتے رہیں۔