گیس نہیں آرہی تو کھانا ایسے بنائیں ۔۔ بناء گیس کے چولہا گاڑی کے ٹائر کی مدد سے کیسے جل سکتا ہے؟

ہر روز گیس کی بندش اور کھانا دیر سے بننے کی وجہ سے نہ صرف خواتین بلکہ بچے اور بڑے دونوں ہی پریشان ہوتے ہیں۔ اب پریشان ہونے سے پہلے یہ طریقہ سیکھ لیں، جس سے آپ کو بھی گیس کے مسئلے سے کسی حد تک سکون مل سکے۔

طریقہ:
٭ ٹرک ٹائر کی ٹیوب لے لیں، گیس پائپ، ایک عدد سادہ پائپ اور پائپ کو ایک دوسرے میں جوڑنے کے لیے کلپس لے لیں۔ جب گیس فُل آرہی ہو تو گیس پائپ کا ایک سرا چولہے سے جوڑ دیں اور دوسرے سرے کو پانی والے خشک پائپ سے جوڑ دیں، لیکن دھیان رکھیں کہ اس دوران گیس کی مین سپلائی وال بند رہے اور اپ کے ہاتھ بھی خُشک ہوں۔

اب اس پائپ کے ایک سرے کو کلپ کی مدد سے ٹائر کی ٹیوب میں گھسا لیں۔ جب اطمینان ہو جائے کہ کسی بھی طرح سے گیس کی لیکیج نہیں ہوگی تو گیس کا مین وال آن کریں اور یوں گیس اس ٹیوب میں جمع ہونے لگے گی جب گیس مکمل جمع ہو جائے تو کسی بھی پائپ کو ٹیوب میں سے نہ نکالیں بلکہ اس پر ایک ماربل کی پلیٹ رکھ دیں تاکہ گیس کا اخراج نہ ہو۔

اب جب بھی گیس ختم ہو جائے آپ چولہے میں گیس پائپ کا لگا ہوا وہ وال کھول دیں جو ٹیوب سے جڑا ہوا ہے اور یوں چولہا جلنے لگے گا اور آپ 45 منٹ تک گیس کا استعمال کرسکیں گے۔ لیکن یہ سیٹنگ کرنے سے بہتر ہے ٹیکنیشن سے کروالیں اور بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.