سینے کی جکڑن اور خشک کھانسی کو دور کرے ۔۔ سردیوں میں عام ہونے والی ان بیماریوں کو سبز الائچی سے کیسے قابو کیا جائے؟

سردی جو کہ اب پورے ملک میں ہی اپنے رنگ دکھا رہی ہے اور لوگوں کو بیمار کر رہی ہے۔
تو آج ہم آپکو کھانسی، خشک کھانسی، گلے کی سوزش اور درد جیسے بہت سے مسائل کا ایک ہی گھریلو حل بتائیں گے جس سے کسی بھی قسم کا گلے کا مسئلہ ہو ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا۔

کھانسی کا علاج :
یہ انتہائی کارآمد نسخہ الائچی سے متعلقہ ہے۔ اب آپکو کرنایہ ہے کہ آپکے باورچی خانے (کچن) میں موجود یہ چھوٹی سی سبز الائچی کا پاؤڈر ایک چٹکی لے لیں، ایک چٹکی نمک، ایک چائے کا چمچہ گھی اور آدھا چائے کا چمچہ خالص گھی لیں۔

اس کے بعد ان سب اشیاء کو مکس کر کے کھا لینے سے 100 فیصد کھانسی ہمیشہ کیلئے ٹھیک ہو جائے گی۔

خشک کھانسی کا علاج:
کھانسی کی یہ قسم انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے اس لیے اسے دور کرنے کیلئے الائچی کا ہی کچھ اس طریقے سے استعمال کرنا ہوگا کہ سبز الائچی اور لونگ کو ملا کر کھا لینے سے کھانسی ختم ہو جائے گی۔

کھانسی اور سینے کی جکڑن کا علاج:
کھانسی اور سینے کی جکرن کو دو بھگانے کیلئے آپکو چاہیے کہ لائچی،مصری 1 اور 3 کے تناسب سے لیں، پھر ان دونوں چیزوں کو اچھی طرح پیس لیں اور پھر دن میں 3 مرتبہ اس پاؤڈر کو ایک چائے کا چمچہ کے مطابق ایک گلاس پانی کے ساتھ کھانے سے مؤثر نتائج سامنے آئیں گے۔

سردی لگنے کا علاج:
سردی لگ جانے کی صورت میں آپکو چاہیے کہ سبز لائچی کی چائے بنا کر پی لیں کیونکہ یہ سردی کو دور بھگانے کا سب سے آسان عمل ہے۔

دیگر بیمارویوں سے بچاؤ کیلئے الائچی کو اپنے کھانوں میں استعمال کریں مگر بتائے گئے طریقے کے مطابق:
اب آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گلے کی سوزش، کھانسی، نزلہ اور گلے کی دیگر بیماریوں سے نجات کیلئے اپنے کھانوں میں الائچی کا استعمال ضرور کریں۔

اس کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ اسے کھانوں میں استعمال کرنے کا کیوں کہا گیا ہے تو سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ۔

گلے کی بیماریوں کے علاوہ بدہضمی، منہ کی بدبو ختم کرنا، تیزابیت ختم کرنا اور دل کے امراض سے بچانا بھی الائچی کی بہترین اور سب سے بڑی خوبیوں میں سے ایک ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.