گیس نہ آرہی ہو تو مائیکروویو میں بھی روٹی بن سکتی ہے.. جانیے اوون میں روٹی پکانے کا آسان طریقہ جس سے ہو خواتین کی بڑی مشکل آسان

ہمارے گھروں میں روٹیاں روز ہی بنتی ہیں جس میں اکثر خواتین تھک جاتی ہیں تو کوئی توے پر روٹیاں ڈال ڈال کر چہرے پر دھواں لگنے کی شکایت کرتا ہے۔ آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتایئں گے جس سے آپ اپنے مائیکروویو میں بھی روٹی آسانی سے بنا سکیں گے۔

مائیکروویو میں روٹی پکانے کا طریقہ
اس کے لئے آٹا اسی طرح گوندھا جائے گا جس طرح عام روٹی کا گوندھا جاتا ہے۔ روٹی بیلی بھی عام انداز میں جائے گی۔ اس کے بعد بیلی ہوئی روٹی کا مائیکروویو کی پلیٹ پر رکھ دیں اور 30 سیکنڈ کے لئے چلا دیں۔ 30 سیکنڈ بعد روٹی پلٹ دیں اور دوبارہ 30 سیکنڈز تک اوون چلائیں۔

ٹائم کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے
روٹی ایک عام مائیکروویو میں بنائی جاسکتی ہے اور اس کے لیے کسی خاص قسم کے اوون کی ضرورت نہیں۔ عام طور پر 30 سیکنڈ میں روٹی کا ایک حصہ پک جاتا ہے لیکن مائیکروویو کی پاور کے حساب سے وقت کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے جس کا اندازہ پکاتے پکاتے ہوجاتا ہے۔

ہلکی نمی ہوسکتی ہے
روٹی اوون میں پک کر باہر نکالتے ہوئے ہلکی سی نم محسوس ہوسکتی ہے کیونکہ عام چولہے کے مقابلے میں آٹے کا پانی مائیکروویو کے اندر ہی رہ جاتا ہے جو تھوڑی دیر میں خشک ہوجاتا ہے البتہ یہ روٹی بالکل اسی طرح نرم ملائم ہوتی ہے جیسے کہ چولہے ہر پکائی گئی روٹی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.