
پورا دن گیس آنے کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے ہیں؟ اب لے آئیں ایل پی جی پلاسٹک گیس سلینڈر، جو آپ کی زندگی اور پیسے دونوں بچائیں
ہمارے یہاں گرمیاں آتی ہیں تو بجلی غائب، سردیاں آتی ہیں تو گیس غائب ۔۔ عوام کسی صورت سکون میں نہیں ہے۔ دن بھر کھانا بنانے کیلیئے گیس کا انتظار کرنا پڑتا ہے اور جب آتی ہے تو یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں آدھے کھانے میں ہی نہ چلی جائے، اس آنکھ مچولی سے تنگ آکر لوگوں نے الگ الگ متبادل تلاش کر لیئے ہیں۔
زیادہ تر لوگ اس صورتحال میں گیس سلینڈر کا استعمال کر رہے ہیں، جو کہ کہیں نہ کہیں تھوڑا خطرناک ہے اور ساتھ ہی ساتھ اتنا وزنی ہوتا کہ اسے اٹھا کر لانا لیجانا مشکل ہوجاتا ہے۔
پر آج ہم آپ کو ایک ایسے ایل پی جی گیس سلینڈر کے بارے میں بتائیں گے جو نہ صرف وزن میں ہلکا ہے بلکہ اسکے پھٹنے کی توقع بھی بہت زیادہ کم ہے، کیونکہ یہ پلاسٹک سے بنا ہے۔ آئیے آپکو مزید اس بارے میں تفصیل فراہم کرتے ہیں
ایل پی جی پلاسٹک گیس سلینڈر:
۔ اس سلینڈر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بلاسٹ نہیں ہوتا، اگر اوور لوڈ ہوجائے تو صرف پنچر ہوتا ہے۔
۔ آسانی کیلیئے اس کے اوپر ایک ریگولیٹر لگا ہوتا ہے جس میں آن آف کا بٹن کا دیا ہوا ہے۔
۔ اسکا وزن دیگر سلینڈر کے مقابلے میں ہلکا ہے، 5 کلو سلینڈر میں 10 کلو گیس بھری جاسکتی ہے۔
۔ اسکی عمر بھی دوسرے سلینڈر کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے، کیونکہ اس میں زنگ نہیں لگتا۔