
بغیر ٹریٹمنٹ کے پلکوں کو لمبا اور گھنا کرنا چاہتی ہیں؟ دیکھئیے ڈاکٹر بلقیس اس کے لیئے کون سا آسان طریقہ بتاتی ہیں
زمانہ قدیم سے اب تک لمبی اور گھنی پلکوں کو حُسن کی علامت مانا جاتا ہے اور یہ وہ چیز ہے جسکی اہمیت میں آج تک کوئی کمی نہیں آئی۔ لیکن اب کے دور میں ہر چیز مصنوعی ہوگئی ہے ایسے میں نقلی پلکیں لگانا یا پھر انھیں بڑھانے کیلیئے ٹریٹمنٹ کروانا بہت عام ہوگیا ہے۔ چونکہ ہر کوئی یہ مہنگا ٹریٹمنٹ نہیں کروا سکتا اور نہ ہی ہر وقت نقلی پلکیں لگا کر گھوم سکتا ہے، تو ایسے میں کیا کیا جائے؟
آپ کے اس مسئلے اور خواہش کا حل ڈاکٹر بلقیس کے پاس ہے، آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ قدرتی طور پر پلکوں کو لمبا گھنا اور خوبصورت بنانے کیلیئے انھوں نے کیا بتایا۔
پلکیں بڑھانے کا آسان طریقہ:
۔ مسکارا ختم ہوجائے تو اس کا برش نکال کر دھولیں، اور اس برش سے روزانہ رات میں 5 منٹ تک اپنی پلکوں کی کنگھی کریں، یہ ایک قسم کی ورزش ہوتی ہے۔
۔ برش کرنے کے بعد ایلوویرا کے پتّے کا تھوڑا سا جیل ہاتھ میں لے کر اپنی شہادت والی انگلی کی مدد سے پلکوں کی مساج کریں۔
۔ اسکے بعد زیتون کے تیل سے اور آخر میں کیسٹر آئل سے پلکوں اور آنکھوں کے گرد مساج کریں۔
۔ ان تینوں چیزوں سے تین تین منٹ الگ الگ مساج کرنی ہے۔
فائدہ:
اس طریقہ کار پر عمل کرنے سے نہ صرف آپ کی پلکیں بڑھیں گی بلکہ ان کا جھڑنا بھی بند ہوجائے گا، اسکے ساتھ ساتھ اگر آپ کو پلکوں میں خشکی کی شکایت رہتی ہے تو اس سے وہ بھی ٹھیک ہوجائے گی۔