ماں بننے والی خواتین کو روزانہ مچھلی کے یہ کیپسول کیوں کھانے چاہیے؟ مچھلی کے تیل سے بنے کیپسول کے فائدے اور نقصانات

مچھلی اس موسم کی مرغوب غذا سمجھی جاتی ہے اور سردی کو بھگانے کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی غذا بھی یہی ہے اس میں موجود معدنیات اور نمکیات جس حد تک فائدے مند ہیں وہ ہم نے کے فوڈز میں آپکو پہلے بھی بتائے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں مچھلی کئ تیل کے کچھ ایسے فائدے اور نقصان جو حاملہ خواتین کے علاوہ ہر کسی کے لئے جاننا مفید ہے۔

مچھلی کے کیپسول کے فائدے:
٭ حاملہ خواتین کے لئے:
پروٹین کی بھاری مقدار سے بنے زبردست مچھلی کے تیل کے کیپسول ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لئے ضروری ہیں۔ اکثر ڈاکٹر ملٹی وٹامنز کیپسول بھی دیتے ہیں اور وہ خواتین جن کی ہڈیاں مضبوط نہیں ہوتیں وہ ڈاکٹر کے مشورے سے یہ کیپسول ضرور کھائیں اس سے بچہ بھی تندرست ہوگا اور ماں بھی۔

٭ پوسٹ پارٹم ڈپریشن:
خواتین کو زچگی کے بعد پوسٹ پارٹم ڈپریشن ہو جاتا ہے جس سے بچنے کے لئے بھی یہ کیپسول استعمال کیے جاتے ہیں۔

٭ جلد:
اس کو روزانہ استعمال کرنے سے جلد بھی خوبصورت نکھر کر سامنے آتی ہے اور کیل مہاسے، جھائیں، بالوں کا گرنا بھی کنٹرول میں آ جاتا ہے۔

٭ ہارٹ اٹیک:
بڑھتے ہوئے دل کے امراض میں یہ کیپسول کم خرچ اور فائدے مند زیادہ ہیں۔ یہ نہ صرف دل کے امراض کو کنٹرول کرنے بلکہ مدافعتی نظام کو بھی بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.