طاقت سے بھرپور گوند کا حلوہ .. سردیوں میں بنائے جانے والا یہ اسپیشل حلوہ آپ بھی بنالیں تاکہ پورے موسم ان بیماریوں سے بچیں رہیں

گوند کا حلوہ
اجزاء:
سردیوں میں کھانے پینے کا اپنا ہی مزہ ہے، اور اس موسم میں میٹھا زیادہ شوق سے کھایا جاتا ہے جن میں حلوے سرِ فہرست ہیں۔ ان میٹھی ڈشز میں ایک حلوہ ایسا بھی ہے جو نہ صرف ذائقے میں بہترین ہوتا ہے بلکہ وہ مختلف بیماریوں سے بچا کر آپ کو صحت مند بھی بناتا۔

جی ہاں! آج ہم آپ کو وہی حلوہ بنانا سیکھائیں گے جس سے پٹھوں میں کھچاؤ، قبض کی پریشانی، موٹاپے اور بلڈ پریشر کے مسائل وغیرہ میں مدد ملے گی۔

اجزاء:

گھی ½ کلو

گوندھ 150 گرام

گندم کا آٹا ½ کلو

کھویا ½ کلو

چینی ½ کلو

ہری الائچی 7 سے 8

پستہ، کاجو، بادام
ترکیب:

۔ ایک پین میں تھوڑا گھی ڈال کر پہلے گوند کو فرائی کرلیں، جب وہ پھول جائے تو نکال کر رکھ دیں

۔ اسی پین میں باقی گھی ڈال کر آٹا شامل کریں اور چمچ کی مدد سے مسلسل بھونتے رہیں تا کہ آٹا گھی میں اچھی طرح مکس ہوجائے اور گٹلیاں نہ بنیں

۔ ہلکی آنچ پر 15 منٹ بھوننے کے بعد اس میں گوند ڈال کر بھونیں، پھر اس میں کھویا شامل کر کے اچھے سے مکس کریں

۔ اب الائچی اور ایک کپ دودھ میں چینی کو ملا کر اس میں ڈالیں اور تمام چیزوں کو تب تک بھونتے رہیں جب تک کہ گھی الگ نہ ہوجائے

۔ آخر میں اس میں ڈرائی فروٹ جو بھی آپ شامل کرنا چاہیں، وہ ڈال کر چولہے کو بند کردیں

۔ سردیوں کی سوغات مزیدار حلوہ سَرو کرنے کیلیئے تیار ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.