سردی کے موسم میں جوڑوں کے درد سے پریشان لوگوں کے لیے خوشخبری، تل کے تیل کا استعمال کریں اور درد سے نجات پائيں

تل کے بیچوں کا استعمال روٹی اور بیکری کی مصنوعات میں صدیوں سے کیا جاتا ہے- عام طور پر تل میں سے تیل نکال کر ان تلوں کو لڈو اور دیگر کھانے کی چیزوں میں لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- مگر حالیہ تحقیق کے مطابق تلوں کا تیل بہت سارے فوائد کا حامل ہوتا ہے جس کا استعمال انسان کی جلد ، بالوں کو نہ صرف صحت مند رکھتا ہے بلکہ اس کے استعمال سے سردی کے موسم میں ہونے والے جوڑوں کے درد میں بھی افاقہ ہو سکتا ہے-

تل کے تیل کے فوائد
تل کا تیل تلوں کو پیس کر ان میں سے نکالا جاتا ہے تل درحقیقت بیچ ہوتے ہیں جو تل کے پھول سے حاصل کیے جاتے ہیں اور اس کے تیل کو پودوں سے حاصل ہونے والے باقی تمام تیلوں کی ملکہ قرار دیا جائے تو ایسا کچھ غلط نہ ہو گا کیوں کہ یہ فوائد کے اعتبار سے سب سے زيادہ بہتر ہوتا ہے-

1: اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے
تل کے تیل میں دو اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم میں نئے خلیے بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کر کے دل کے دورے کے خطرے سے بچاتا ہے-

: اندرونی اور بیرونی سوزش کا خاتمہ کرتا ہے
اس کے اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ سردی کے موسم میں جوڑوں کے درمیان ہونے والی سوزش کا خاتمہ کرتا ہے جس کے سبب ایک جانب تو جوڑوں کو ہلانے جلانے میں آسانی ہوتی ہے دوسری جانب جوڑوں میں ہونے والے درد میں بھی کمی واقع ہوتی ہے-

3: قبض سے نجات دلاتا ہے
قبض بہت ساری خطرناک بیماریوں کا سبب بننے والی بیماری ہے جس سے تل کا تیل بغیر کسی بھی سائڈ افیکٹ کے نہ صرف نجات دلاتی ہے بلکہ قبض کو ہونے سے بھی روکتی ہے-

4: چمکدار اور روشن جلد کے لیے
تل کا تیل وٹامن ای سے بھر پور ہوتا ہے اور وٹامن ای انسانی جلد پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اس سےایک جانب تو جھریاں پڑنے کا عمل سست ہو جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جلد پر موجود داغ دھبے صاف کر کے اس کو چمکدار اور شفاف بناتا ہے-

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.