سانس لینے میں دشواری بھی ہوسکتی ہے ۔۔ سردیوں میں گرم پانی سے نہانے کے کچھ ایسے نقصانات جو اچھی صحت کے لیے جاننا ضروری ہیں

گرم پانی سے نہانا سردیوں میں کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ کیونکہ ٹھنڈے پانی سے نہا کر تو زیادہ ٹھنڈ محسوس ہوتی ہے۔ ہم سب ہی سردی میں تیز گرم پانی سے نہانے کی سوچتے ہیں لیکن یہ حقیقت نہیں کہ اس سے نہا کر ہمیں سردی نہیں لگتی یا ہمیں نزلہ زکام نہیں ہوتا۔ جہاں گرم پانی سے نہانا جسم کو گرم رکھتا ہے وہیں اس پانی سے نہانے کے بھی کئی نقصانات ہیں۔

گرم پانی سے نہانے کے نقصانات:
٭ سانس لینے میں تکلیف:
گرم پانی میں زیادہ نہانے سے سانس لینے میں تکلیف بھی ہوسکتی ہے لیکن صرف اس صورت میں کہ جب آپ کو گرم پانی یا گرمائش کے دھویں سے سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہو تو مگر اس سے کچھ لوگوں کے پھیپھڑے بھی متاثر ہونے لگتے ہیں لہٰذا ٹھنڈے پانی کا ساتھ استعمال لازمی کریں۔

٭ جلد کی جلن یا خارش:
گرم پانی کی وجہ سے ہماری جلد کے مسام کھل جاتے ہیں اور خارش یا جلن کا احساس زیادہ ہوتا ہے کچھ لوگوں کا چہرہ سرخ پڑ جاتا ہے جس کی وجہ گرم پانی کا جلد کو راس نا آنا ہے۔

٭ زخم میں خرابی:
جن لوگوں کو کسی قسم کی کوئی چوٹ لگی ہوئی ہو یا کوئی زخم ہو ان کے لیے گرم پانی سے نہانا زخم کو خراب کرنے سے مترادف ہے لہٰذا کم سے کم گرم پانی کا استعمال کیا جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.