سردی میں روزانہ بچوں کو جائفل کے تیل کی مالش کیوں کرنی چاہیے اور سے گھر میں آسانی سے کیسے بنایا جاتا ہے؟

اس موسم کے اثرات سب سے زیادہ جلدی بچوں میں دکھائی دیتے ہیں کیونکہ بچوں کی ناک سب سے پہلے بند ہوتی، سینے میں بلغم بہت زیادہ جمتا ان کا جسم ٹھنڈا رہتا، کھانسی، نزلہ زکام یہ سب تو عام ہی معاملہ رہتا پھر اس کے علاوہ ان میں کمزوری اور سستی زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ جس سے ان کا وزن بھی تیزی سے گھٹنے لگتا ہے۔

ایسے میں بچوں کو زیادہ اینٹی بائیوٹک ادویات دینا بھی ان کی طبیعت کے لیے گراں نہیں اور نہ کوئی گرم تاثیر رکھنے والا حکیمی نسخہ۔ کچھ کھلانا پلانا بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ ایسے میں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں نانی دادی کا بتایا گیا وہ نسخہ جو صدیوں سے بچوں کی سردی میں خوب مدد کرتا آیا ہے۔

جائفل کا تیل:
سردی میں روزانہ بچوں کی مالش جائفل کے تیل سے باقاعدگی سے کرنی چاہیے۔ اس سے نہ تو سینہ خراب ہوتا اور نہ ہی سینے میں بلغم جمتا، ساتھ ہی اس سے ناک بند ہونے، سانس کے امراض اور دل کی دھڑکن کے مسائل بھی نہیں ہوتے کیونکہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔

گھر پر کیسے بنائیں؟
جائفل کو توڑ کر اس کا دانوں کا اچھی طرح پاؤڈر بنائیں۔ چاہے تو اس کو سل بٹے پر پیس لیں اور پھر زیتون کے تیل میں پکا کر بچوں کی مالش کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.