جگر پر چربی کیوں چڑھ جاتی ہے؟ جانیں اس مرض کی علامات اور اسے کم کرنے کے طریقے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

جگر پر چربی کیوں چڑھ جاتی ہے؟ جانیں اس مرض کی علامات اور اسے کم کرنے کے طریقے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

فیٹی لیور یا جگر پر چربی کا مرض دنیا بھر میں 25 فیصد آبادی کو لاحق ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ یہ مرض کیوں ہوتا ہے، اس کی کیا علامات ہیں اور ڈاکٹر اسے کم کرنے کا کیا طریقہ بتاتے ہیں۔

مرہن ٹی وی کے وی لاگ میں ڈاکٹر ضیغم عباس بتاتے ہیں کہ ذیابیطس کے مریض اکثر فیٹی لیور کا شکار ہوتے ہیں اس کے علاوہ ایسے افراد جن کا وزن اور کولیسٹرول لیول زیادہ ہو ان کے جگر پر چربی چڑھنے کا مرض بھی عام ہوتا ہے۔

ڈاکٹر ضیغم کے مطابق فیٹی لیور کی عام طور پر کوئی علامات نہیں ہوتیں لیکن کچھ لوگوں کو اپنے پیٹ پر بوجھ اور درد محسوس ہوتا ہے۔ فیٹی لیور سے ضروری نہیں کہ کوئی بیماری ہو جبکہ بعض افراد کے جگر پر موجود چربی ان کے جگر کو خراب لگنے لگتی ہے۔

علاج
جگر پر چڑھی چربی کو کم کرنے کے لئے ڈاکٹر ضیغم بتاتے ہیں کہ سب سے پہلے اپنا وزن کم کرنا چاہیے۔ مختلف ٹیسٹ کروا کر دیکھیں اگر کولیسٹرول بڑھا ہے تو اسے کم کریں لیکن بہت زیادہ کریش ڈائیٹ پر نہ جائیں۔ ایک ہفتے میں زیادہ سے زیادہ ایک سے ڈیڑھ کلو وزن کم کریں۔ اس کے علاوہ وٹامن ای کے استعمال سے جگر پر چڑھی چربی کم کی جاسکتی ہے لیکن کسی بھی دوا کا استعمال معالج کے مشورے کے بغیر نہ کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.