
روٹی کڑک بنتی ہے اور توے پر چپک جاتی ہے تو جانیں اس کو نرم اور پھولی ہوئی بنانے کا آسان طریقہ اور بچائیں اسے چپکنے سے
خواتین اکثر اس بات سے پریشان رہتی ہیں کہ کوئی آٹا صحیح نکلتا ہے تو کوئی بہت زہادہ چپکتا ہے گوندتے وقت بھی اور روٹی بناتے وقت بھی یہ توے پر چپک جاتا ہے جس کی وجہ سے نہ روٹی نرم بنتی ہے اور نہ ہی پھولتی ہے۔
تو اب پریشان نہ ہوں کیونکہ ہماری ویب وومن کارنر آپ کے لئے اس مسئلے کا حل بھی لے آیا ہے، تو چلیں پھر جان لیتے ہیں اس کا آسان حل۔
روٹی کو توے پر چپکنے سے بچانے کا طریقہ
• روٹی کو توے پر چپکنے سے بچانے کے لئے ایک خالی اسپرے بوتل لیں اس میں تھوڑا سا سرسوں کا تیل ڈالیں اور پانی شامل کریں۔
• اب اسے بند کریں اور اچھی طرح ہلائیں۔
• روٹی بنانے کے لئے توا گرم کریں جب توا گرم ہو جائے تو اس پر اس بوتل سے تیل اور پانی کا یہ اسپرے کر دیں۔
• اب اس پر روٹی ڈالیں نہ یہ چپکے کی اور نہ ہی کڑک ہو گی۔
• اور بن جائے کی نرم و ملائم اور پھولی ہوئی روٹی آسانی سے۔
• تو بس پھر یہ اسپرے بنا کر رکھ لیں اور جب بھی روٹی بنائیں اس کو توے پر چھڑک لیں۔