
انڈہ ٹوٹ گیا، مگر اُبال کر کھانا بھی ضروری ۔۔ جانیں ٹوٹے ہوئے انڈے اُبالنے کا وہ طریقہ جس میں انڈہ پھٹے گا نہیں،
آج کل انڈے اس قدر مہنگے ہوگئے ہیں کہ ناشتے میں بھی کھانے سے ڈر لگتا ہے لیکن چونکہ بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے لہٰذا کھانا بھی ضروری ہے۔ انڈہ ویسے تو گھر میں سب ہی ابال لیتے ہیں لیکن جب یہ انڈہ ٹوٹا ہوا ہو یا ذرا سی کھروچ پڑ جائے تو اس کو ابالنے میں یہ پھٹ جاتا ہے پھر اس کو فرائی کرکے ہی کھانا پڑتا ہے۔
اگر آپ بھی انڈے ابلے ہوئے کھانے کے شوقین ہیں تو اب سے آپ بھی ان ٹوٹے ہوئے انڈوں کو ابالنے کا طریقہ جان لیں تاکہ اپنے پیسے بھی بچائیں اور انڈے بھی۔
اجزاء:
پانی
انڈہ
سرکہ
نمک
طریقہ:
٭ سب سے پہلے پانی کو ہلکا سا گرم کریں اس میں انڈہ ڈالیں اور پھر ایک چمچ نمک اور 1 چمچ سرکہ ڈال کر اس کو تیز آنچ پر ابلنے دیں۔
٭ یوں آپ کا انڈہ پھٹے گا بھی نہیں اور یہ آسانی سے ابل جائے گا۔