
بال زیادہ ٹوٹ رہے ہیں یا روکھے اور بے جان ہوگئے ہیں تو ڈاکٹر عیسیٰ کی یہ آزمودہ ٹپ کا استعمال آپ بھی آج سے ہی کرنا شروع کردیں،
سردی ہو یا گرمی بال ٹوٹنے کا تعلق موسموں سے نہیں بلکہ ہماری غذا اور رہن سہن سے زیادہ ہوتا ہے مگر سردی میں خشکی زیادہ ہونے سے بھی بالوں کی جڑیں کمزرو ہونے لگتی ہیں۔ ایسے میں ڈاکٹر عیسیٰ نے ایک آزمودہ ٹوٹکہ بتایا ہے جس کا استعمال آپ کے بالوں کو بھی نرم و ملائم اور گھنا کرنے میں مدد دے گا۔
ڈاکٹر عیسیٰ کا ٹوٹکہ:
اجزاء:
بھنڈی کے بیج/السی کے بیج/میتھی دانہ 2 چمچ
پانی ایک کپ
کارن فلور 2 چمچ
میٹھے بادام کا تیل 1 چمچ
ناریل کا تیل 1 چمچ
طریقہ:
٭ بھنڈی کے بیج آپ کو پنسار کی دکان سے آسانی سے مل جائیں گے اور اگر نہ ملیں تو ان کی جگہ آپ میتھی دانہ یا السی کے بیج بھی شامل کرسکتے ہیں۔
٭ بھنڈی کے بیجوں کو اچھی طرح پانی کے ساتھ پکائیں یہاں تک کہ ایک گاڑھا سا مادہ تیار ہو جائے۔
٭ اب اس پانی کو چھان کر ایک پیالے میں رکھیں۔
٭ جب یہ نیم ٹھنڈا ہونے لگے تو اس میں کارن فلور، بادام کا تیل، ناریل کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ اس مکسچر کو اپنے بالوں میں ہفتے میں 3 مرتبہ لگائیں اور فائدہ اٹھائیں۔
فائدہ:
٭ روکھے اور بے جان بالوں میں جان آئے گی۔
٭ بال ٹوٹنے کم ہو جائیں گے۔
٭ خشکی کا ایک اچھا توڑ ہے۔
٭ بال نرم و ملائم اور سیدھے ہوں گے۔