گھر میں گیس کم آتی ہے، روٹی نہیں پکتی ۔۔ جانیں سیفٹی پن سے گیس کا پریشر بڑھانے کا آسان طریقہ

گیس کی لوڈشیڈنگ سب سے زیادہ سردی میں ہوتی ہے، یہ پاکستانی خواتین کے لیے سب سے بڑی مشکل ہے کیونکہ بچے بھوکے پیٹ جاتے ہیں یا تو رات دیر کو اٹھ کر ان کیلئے کھانا بنا کر رکھیں، مگر گرم کرنے کے لیے بھی گیس نہیں ہوتی۔

گیس کی اس لوڈشیڈنگ سے ہم لوگ ہر سال ہی پریشان رہتے ہیں کیونکہ پریشر کم سے کم کر دیا جاتا ہے۔ جب گیس آ بھی رہی ہوتی ہے تو وہ اس قابل نہیں ہوتی کہ جلدی سے ایک کپ چائے ہی تیار کرلی جائے۔

گیس پریشر اگر کم آتا ہے تو اس کو آپ سیفٹی پن کی مدد سے بڑھا بھی سکتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر مرتبہ یہ فارمولا کامیاب ہوگا کیونکہ بعض اوقات گیس کے پائپ میں کچرا اٹکنے کی وجہ سے بھی گیس کا پریشر کم ہو جاتا ہے۔ اگر آپ بھی اس مسئلے کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو یہ ویڈیو آپ کے لیے ہے:

٭ سب سے پہلے تو گیس کی مرکزی لائن کو بند کردیں جس سے آپ کا چولہا جُڑا ہوا ہے اور پھر اس کے پائپ کو نکال کر وہ سوراخ یا ہول جس میں گیس کا پائپ لگا ہوا ہوتا ہے اس میں سیفٹی پن گھسا کر دیکھیں اور آہستہ آہستہ گول گول گھمائیں، یوں اگر تھوڑا بہت کچرا پائپ کے اندر یا ہول میں موجود ہوگا تو نکل جائے گا اور یہ گیس کا پریشر بڑھانے میں آپ کی کسی حد تک مدد کرسکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.