پہاڑوں کی اونچائی پر موجود خوفناک کنویں ۔۔ سعودی عرب میں موجود وہ کنویں، جو جنات نے بنائے تھے، دیکھیے

تاریخی مقامات ویسے تو دنیا بھر میں سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ خوف کی وجہ بھی بن جاتے ہیں۔

سعودی عرب میں ایسے کئی مقامات ہیں، جو کہ اپنی حساسیت، خوف اور پراسراریت کی بنا پر مقبول ہیں، ایسا ہی ایک علاقہ ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سعودی عرب کے علاقے لینہ میں 300 ایسے کنویں سامنے آئے ہیں جو کہ حضرت سلیمانؑ کے دور کے معلوم ہوتے ہیں، جنہیں جنات نے اپنے ہاتھوں سے بنایا تھا۔

اگرچہ یہ کنویں زیادہ گہرائی والے تو نہیں ہیں، البتہ ان کی بناوٹ اور انداز سے یہ خوفناک اور گہرے معلوم ہوتے ہیں۔

چونکہ یہ کنویں پہاڑی مقامات موجود ہیں، جہاں کا پتھر اتنا سخت ہے کہ یہاں کھدائی ممکن نہیں ہے، لیکن ان کی تاریخی حیثیت سے لوگ اس بات کو ماننے پر مجبور ہو ہی جاتے ہیں کہ انہیں انسانوں کے بجائے کسی اور نے ہی بنایا ہے۔

ہر ایک شخص اُس وقت حیرت زدہ رہ جاتا ہے جب وہ ان کنوں کو دیکھتا ہے، کیونکہ ان کے اوپری حصے کی چوڑائی آدھے میٹر تک ہی ہے جس سے بمشکل ہی کوئی شخص اندر جا سکتا ہے۔

جبکہ اندر سے موجود اندھیرا دیکھنے والے کو عجیب خوف میں مبتلا کر دیتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.