ہماری آنکھیں اور جسم کے حصے کیوں پھڑکتے ہیں؟ اہم معلومات جو ہر کسی کو پتا ہونی چاہئے

ہمیں پتا نہیں چلتا اور ہمارے جسم کے حصے اکثر پھڑکنے لگتے ہیں خاص طور پر آنکھوں کا پھڑکنا تو انتہائی عام سی بات ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیا جسم کے حصوں کا اچانک پھڑکنا خطرناک بھی ہوسکتا ہے اور اس کیفیت کی کیا وجہ ہوتی ہے۔

جسم کے حصے پھڑکنے کی وجوہات
ویب ایم ڈی نامی مشہور ویب سائٹ کے مطابق ماہرین اس کیفیت کی تاحال کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتا سکے ہیں البتہ کچھ چیزیں ہیں جو اس کو بڑھاتی ہیں جیسے کہ کیفین کا زیادہ استعمال، ناقص خوراک، دواؤں کے اثرات اور ورزش کے اثرات۔

کیا یہ نقصان دہ ہے؟
طبی ماہرین کے مطابق جسم کے کسی بھی حصے میں پھڑپھڑاہٹ ہونا نقصان دہ ہر گز نہیں ہے اور یہ وقتی کیفیت ہے جو کچھ دیر بعد ٹھیک ہوجاتی ہے البتہ اگر کسی کو مسلسل پھڑپھڑاہٹ محسوس ہو تو وہ اپنے معالج سے مشورہ کریں

اس کا مطلب کیا ہوتا ہے؟
سیدھی آنکھ کے پھڑکنے کو خوش قسمتی جبکہ الٹی آنکھ کے پھڑکنے کو بدقسمتی سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح سیدھے ہاتھ کا پھڑکنا اچھی خبر اور الٹے ہاتھ کا پھڑکنا بری خبر کی آمد سے تشبیہہ دیا جاتا ہے لیکن واضح رہے یہ تمام باتیں لوگوں کی من گھڑت ہیں سائنسی لحاظ سے ان میں کوئی حقیقت نہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.