
اس کو صرف 1 بار پینے سے کھانسی میں آرام آجائے گا۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے نزلہ کھانسی ختم کرنے کے لئے دادی اماں کا آزمایا ہوا کون سا قہوہ بتادیا؟
نزلہ کھانسی میں آرام کے لئے ہم دوائیوں سے علاج تو کرتے ہی ہیں لیکن کچھ ایسے طریقے بھی ہوتے ہی جو صدیوں سے ہماری نانیاں دادیاں آزماتی چلی آرہی ہیں۔ یہ طریقے بھی انتہائی کارآمد ہوتے ہیں۔ ایسا ہی آزمودہ ٹوٹکا ڈاکٹڑ بلقیس نے بتایا ہے جو دراصل ان کی دادی اماں سردیوں میں کیا کرتی تھیں۔
دادی اماں کا طریقہ
ایک لیٹر پانی میں 4,5 ثابت اخروٹ،4,5 لونگ اور اتنی ہی مقدار میں سیاہ مرچ کوٹ کر کسی دیگچی میں ڈال کر چڑھا دیں۔ ایک بڑی پیاز کو چھیل کر بغیر کاٹے دیگچی میں ڈال دیں اور ابال آنے کے بعد اتنی دیر پکائیں کہ پانی آدھا رہ جائے۔ اب چولہا بند کردیں اور اخروٹ کو نکال کر کوٹ لیں اور باقی تمام اجزاء کو بھی کوٹ لیں اور پانی میں شامل کردیں تا کہ ان کا عرق پانی میں اچھی طرح شامل ہوجائے۔
پینے کا طریقہ
یہ قہوہ رات کو سونے سے پہلے گڑ کے ٹکڑے کے ساتھ ملا کر پی جائیں اور سوجائیں۔ یاد رکھیں کہ اس کے بعد پانی نہیں پینا۔ صرف ایک کپ قہوے سے ہی شدید کھانسی میں صبح تک آرام آجائے گا۔