
کیا آپ ابلے ہوئے انڈوں کے پانی کے فوائد جانتے ہیں؟ جاننے کے بعد آپ بھی اسے کبھی پھینکیں گے نہیں
ابلا ہوا انڈہ کھانا ہماری صحت کے لئے کتنا ضروری ہے یہ آپ بھی جانتی ہوں گی ارو ناشتے میں اس کا استعمال کرتی رہی ہوں گی، لیکن کیا آپپ یہ جانتی ہیں کہ جو
انڈہ ابالنے کے بعد پانی آپ پھینک دیتی ہیں اس کے کتنے فوائد ہیں۔
چلیں آج آپ بھی جانیں ہوسکتا ہے کل جب انڈہ بنائیں تو اس کا پانی آپ کی مدد کرسکے۔
مگر یہ فائدہ کیوں دے گا؟
کیونکہ انڈے ابالتے وقت انڈے سے کچھ منرلز کا اخراج ہوتا ہے جوکہ پانی میں شامل ہوجاتے ہیں اور یہی منرلز آپ کو درج ذیل فائدے دیتے ہیں:
٭ ابلے ہوئے انڈے کا پانی ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ گھر کے پودوں میں ڈال دیں ان کی نشوونما اچھی ہوجائے گی، یہ تیزی سے بڑھیں گے۔
٭ بالوں میں مہندی کا رنگ اچھا رچے، اس کے لئے مہندی کو ابلے انڈے کے پانی میں مکس کرکے استعمال کریں آپ کے بالوں میں مہندی کا تیز رنگ آجائے گا۔
٭ حسین جلد تو سب کو پسند ہوتی ہے اور فیشل بھی کرتی ہیں تو ایک دفعہ بیسن میں ابلے ہوئے انڈے کا اپنی سامل کرکے چہرے پر لگائیں پھر کمال دیکھیں۔