
رضائی اوڑھتے وقت جلد پر خارش ہوتی ہے ۔۔ اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو جانیں یہ کون سی گولیاں ہیں جو اس کو سالوں تک محفوظ بناتی ہیں اور جلد کو بھی
رضائی کا استعمال سردیوں میں سب ہی کرتے ہیں اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی رضائی نرم بھی ہو اور پھولی ہوئی بھی ہو کیونکہ پھولی ہوئی رضائی قدرے گرم ہوتی ہے اور اس میں جسم گرم رہتا ہے۔ لیکن جن لوگوں کو جلد کے مسائل ہوتے ہیں وہ بیچارے پریشان رہتے ہیں کیونکہ ان کو اکثر رضائی یا کمبل اوڑھنے سے بھی جلد پر خارش ہونے لگتی ہے
جس سے ان کی نیند بھی متاثر ہوتی ہے اور جلد پر نشانات بھی پڑجاتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ تو جلد کی خشکی ہے اور دوسری وجہ روئی ہوتی ہے جو اس رضائی میں استعمال کی جاتی ہے۔ فرمینٹیشن کے دوران استعمال ہونے والی چیزوں میں چونکہ کیمیکل کی ایک خاص مقدار استعمال ہوتی ہے جس کی وجہ سے جلد پر خارش ہونے لگتی ہے۔ اگر آپ کے ستاھ بھی یہ مسئلہ ہے تو اس کا حل آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
٭ رضائی اوڑھنے سے اگر آپ کے بھی جسم میں خارش یا خشکی کے مسئلے ہوتے ہیں تو روزانہ جلد پر ویزلین لگا کر لیٹیں اور جب رضائی کو صبح اُٹھ کر تہہ دار رکھتے ہیں اس دوران اس میں فینائل کی گولیاں ڈال کر چھوڑ دیں۔ اس طرح روزانہ یہ گولی اگر آپ رضائی میں رکھد یں گے تو آپ کی جلد خارش سے محفوظ بھی ہوگی اور نیند بھی اچھی آئے گی۔
بازار سے خریدی جانے والی رضائیوں میں اگر آپ پرسکون محسوس نہیں کرتے تو انکو گھر میں خو بنانے کا طریقہ جان لیں تاکہ آپ بھی اپنے لیے رضائی خود بناسکیں۔