
میتھی دانہ میں چھوٹی الائچی ملا کر15 دن کھائیں اور جادوئی کمال دیکھیں
میتھی دانہ اور الائچی یوں تو کھانوں میں استعمال ہوتے ہی ہیں لیکن انھیں کھانے کے علاوہ بھی کھایا جاسکتا ہے۔ آج ہم اپنے قارئین کو ان جادوئی بیجوں کے کچھ ایسے کمالات بتائیں گے جن سے آپ کئی فائدے اٹھا سکتے ہیں۔
نسوانی بیماریاں
میتھی دانہ کو پیس کر الائچی کے بیج ہم وزن لے لیں اور اسے دن میں ایک بار کھائیں تو بہت سے فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ یہ مرکب خاص طور پر خواتین کے لئے مفید ہے۔ اس سے لیکویریا، سسٹ، پی سی او ایس، پیریڈز کی بے قاعدگی جیسے امراض کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
پیٹ کے مسائل
پیٹ میں گیس، بدہضمی اور معدے کی جلن یا پھر کھانا کھانے کے بعد بھاری پن سے نجات ملتی ہے۔
میتھی دانہ، الائچی کے بیج اور کلونجی
ڈاکٹر ام راحیل کا کہنا ہے کہ ایسے مرد اور خواتین کو جسمانی کمزوری یا ہڈیوں کے درد سے پریشان ہیں انھیں 100 گرام میتھی دانے کا پاؤڈر، 100 گرام الائچی کے بیج اور 10 گرام کلونجی کا مرکب بنا کر دن میں ایک بار کھانا چاہیے۔ اس مرکب کے صرف 15 دن استعمال سے آپ میں زمین آسمان کا فرق واضح پوگا۔ یہ مرکب نہ صرف جسمانی کمزوری دور کرتا ہے بلکہ بڑھاپے کے اثرات دور کر کر جلد کو جوان اور خوبصورت بناتا ہے۔