
نہار منہ یہ پانی ضرور پیتی ہوں.. 50 برس کی عمر میں بھی جوان نظر آنے والی ملائکہ زیرہ کے پانی میں کیا ڈال کر پیتی ہیں؟
ملائکہ اروڑا بھارت کی مشہور اداکارہ ہیں جنھیں دیکھ کر کوئی کہہ نہیں سکتا کہ ان کی عمر 50 برس کے قریب پہنچ چکی ہے۔ جہاں اس کی وجہ ان کا صحت مند طرز زندگی ہے وہیں کچھ ایسے طریقے بھی ہیں جنھیں اپنا کر وہ خود سے بڑھاپے کو دور رکھنے میں کامیاب ہیں۔ ایسا ہی طریقہ آج پم اپنے قارئین کی دلچسپی کے لئے بتانے جارہے ہیں۔
ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ میتھی دانہ ڈالیں اور ایک ہی چائے کا چمچ زیرہ ڈال کر رات بھر کے لئے چھوڑ دیں۔ صبح زیرہ اور میتھی چھان کر الگ کردیں اور نہار منہ یہ پانی پی لیں۔
زیرہ اور میتھی کے پانی کے فائدے
ملائکہ کہتی ہیں کہ وہ میتھی اور زیرہ کا پانی کافی سالوں سے پی رہی ہیں۔ یہ معدے کی حرکت کو تیز کرتا ہے جس سے قبض نہیں ہوتا۔ میتھی بلڈ پریشر اور دل کے امراض سے لڑنے میں مدد کرنے کے علاوہ ذیابیطس کا خطرہ کم کرتی ہے اور وزن کم کرنے میں مددگار ہے۔ جبکہ زیرہ چربی گھلاتا ہے، اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتا ہے جس کی وجہ سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں، جلد جوان رہتی ہے اور جھریاں کم ہوجاتی ہیں۔ جسم میں نمکیات کی کمی پوری کرتا ہے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔