بال گر رہے ہیں یا خُشکی زیادہ ہو رہی ہے تو جانیں پیاز کا تیل کس طرح سے آپ کو گنج پن سے بچا سکتا ہے؟ شیف اعجاز انصاری کی بتائی ہوئی بہترین ٹپ

بال گر رہے ہیں یا خُشکی زیادہ ہو رہی ہے تو جانیں پیاز کا تیل کس طرح سے آپ کو گنج پن سے بچا سکتا ہے؟ شیف اعجاز انصاری کی بتائی ہوئی بہترین ٹپ

سردی کی آمد آمد ہے اس موسم میں بالوں میں خشکی اور بال گرنے کا مسئلہ گرمی کے مقابلے زیادہ بڑھ جاتا ہے اور کچھ لوگوں کو اتنی زیادہ خشکی ہوتی ہے کہ ماتھے پر بھی سفیدی چمکنے لگتی ہے ان تمام مسائل سے نمٹنے کے لیے آپ سردی شروع ہونے سے قبل ہی بالوں میں پیاز کا تیل لگانا شروع کردیں۔

شیف اعجاز انصاری نے پیاز کا تیل گھر میں بنانے کی آسان ترکیب بتائی ہے تو آپ بھی سیکھیں، گھر میں بنائیں اور بالوں کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے لازمی استعمال کریں۔۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

اجزاء:
پیاز کٹی ہوئی 3 سے 4

ناریل کی گری کا تیل 4 سے 6 چمچ

دھنیے کا تیل

وٹامن ای کیپسول

طریقہ:
سب سے پہلے پیاز کے چھلکے ہٹا کر کاٹ لیں اور اس کو بلینڈر میں ڈال کر اس میں 6 چمچ کے قریب ناریل کی گری کا تیل ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔ پھر اس کو پین میں اچھی طرح پکائیں اور چمچ چلاتی رہیں دھیان رہے کہ اس کا پنک رنگ تبدیل نہ ہو اور پھر اس میں وٹامن ای کا کیپسول اور دھنیے کے تیل کا ایک چمچ ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔

جب یہ پک کر تھوڑا سا باقی رہ جائے تو اس کو چھان لیں۔ اب اس میں دھنیے کا تیل اور ایک وٹامن ای کا کیپسول مزید شامل کرلیں۔ اور اسکو نیم ٹھنڈا ہونے پر بالوں میں لگائیں۔ تیل کو کانچ کی شیشی میں محفوظ کرکے 3 ماہ تک آپ استعمال کرسکتی ہیں۔ بس اس کو بالوں میں لگا کر کم سے کم 3 گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں اور پھر بالوں کو شیپمو سے دھوئیں۔ خشکی زیادہ ہونے کی صورت میں آپ اس میں نمک 1 چمچ شامل کرسکتی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.