گرین ٹی چمکتی ہوئی جلد کے لیے پینے کے4 بہترین اوقات کون سے ہیں؟

صحت مند زندگی گذارنے کے لیے میرے تجربات اکثر ایک ماہ کے چیلنج کی شکل اختیار کرتے ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ میرے لیے ایک مہینہ کافی ہے کہ میں کسی بھی عمل کو اپنا کر اس کے اثرات کو اچھی طرح جانچ سکوں، تاکہ اس غذائی عادت کو میں اپنی روٹین میں شامل کرسکوں۔

چائے پینے کے فوائد، اور خاص طور پر گرین ٹی کے بارے میں کچھ پڑھنے کے بعد، میں نے ہر روز سبز چائے پینے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ یہ دیکھ سکوں کہ میرے محسوس کرنے کے انداز میں کوئی فرق ہوا یا نہیں۔

میں اس بات پر زور دینا چاہوں گی کہ میں کسی بھی طرح سے صحت کی ماہر نہیں ہوں، اور یہ صرف میرے اپنے ذاتی مشاہدات ہیں جو میں آپ سےشیئر کرنا چاہتی ہوں۔ گرین ٹی سب سے زیادہ مقبول صحت مند مشروبات میں سے ایک ہے۔

بہترین فوائد حاصل کرنے کے لیےگرین ٹی پینے کے بہترین اوقات یہ ہیں؟

یہ سمجھنے کے لیے کہ گرین ٹی پینے کے بہترین اوقات کیا ہیں؟ آئیے دیکھتے ہیں کہ سبز چائے کیا ہے۔ سبز چائے ایک پودا جو اینٹی آکسیڈنٹس، کیفین اور امینو ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں کچھ وٹامنز، معدنیات اور فائبر بھی ہوتے ہیں۔ سبز چائے میں سب سے اہم اینٹی آکسیڈنٹ ایک کیٹیچن ہے،جو بڑی مقدار میں صرف گرین ٹی میں دستیاب ہوتا ہے۔

گرین ٹی میں معدنیات، وٹامنز بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں اور اس میں اینٹی سوزش کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں اور دل کی بیماری اور بعض قسم کے کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے۔

صبح سویرے نہ پیئیں۔

بنتا ہے کیونکہ اس میں کیٹیچنز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔گرین ٹی میں کیٹیچنز نامی مرکبات ہوتے ہیں، اس لیے سبز چائے کی مقدار کو کنٹرول کرنا چاہیئے۔ کیٹیچنز کی زیادہ مقدار جگر کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ سبز چائے صبح 10 سے 11 بجے یا رات کے وقت میں پیئیں۔

کھانے کے درمیان پیئں۔
آپ کھانے کے درمیان سبز چائے کا ایک کپ پی سکتے ہیں، مثال کے طور پر، غذائی اجزاء کی مقدار اور آئرن کے جذب کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے دو گھنٹے پہلے یا بعد میں پیئیں۔ اگر آپ خون کی کمی کے شکار ہیں تو کھانے کے ساتھ سبز چائے پینے سے پرہیز کریں۔

ورزش سے پہلے پی لیں۔
سبز چائے اس میں موجود کیفین کی وجہ سے زیادہ چربی جلا سکتی ہے۔ یہ توانائی میں اضافہ کر سکتا ہے تاکہ آپ زیادہ ورزش کر سکیں۔ زیادہ تر تحقیقی مطالعات کے مطابق، سبز چائے پینا حیرت انگیز طور پہ کام کرتا ہے خاص طور پر اگر آپ اسے ورزش کرنے سے پہلے پیتے ہیں۔ اگر وزن میں کمی یا جلد کی خوبصورتی آپ کا سبز چائے پینے کا بنیادی مقصد ہے، تو آپ کے ورزش سے پہلے ایک یا دو کپ پینے کا بہترین وقت ہے۔

ورزش سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے سبز چائے کا ایک کپ پینا ورزش کے دوران چربی کے اخراج کی شرح کو کافی حد تک بڑھاتا ہے۔ یہ چربی جلانے میں بھی اضافہ کر سکتا ہے اور پٹھوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کر سکتا ہے۔

سونے سے دو گھنٹے پہلے۔
سونے سے پہلے بالکل بھی گرین ٹی نہیں پینی چاہیئے، کیونکہ کیفین آپ کی نیند میں خلل ڈال سکتی ہے۔ اس کو پینے کا بہترین وقت سونے سے دو گھنٹے پہلے کا ہے۔

ہے؟
ہر قسم کی چائے کا اپنا موسم ہوتا ہے، عام طور پر اس کا تعلق کٹائی کے وقت سے ہوتا ہے۔ سبز چائے موسم بہار اور موسم گرما کا ایک بہترین انتخاب ہے، جس میں موسم بہار کے اوائل میں بہترین سبز چائے کاشت کی جاتی ہے۔ اس سے جسم کو صاف کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ سردیوں میں اپنے میٹابولزم کو صحت مند رکھنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ اس کا بہترین استعمال طویل سردیوں کے بعد بھی بہت زیادہ ضروری توانائی فراہم کرتی ہے۔عام خیال کے برعکس، گرم چائے پینے سے آپ کو زیادہ گرمی محسوس نہیں ہوگی۔ درحقیقت، گرم سبز چائے آپ کی مکمل صحت کے ساتھ جلد کو بھی آئس کولڈ ڈرنکس سے زیادہ تروتازہ رکھ سکتی ہے۔

گرین ٹی کی مقدار۔
روزانہ کم از کم تین سے پانچ کپ سبز چائے پینا اچھا لگتا ہے، لیکن زیادہ سے زیادہ مقدار ایک شخص سے دوسرے میں مختلف ہو سکتی ہے اس لیے اس کی مقدار کے بارے میں جاننے کے لیے غذائی ماہرین سے رابطہ ضرور کریں۔

گرین ٹی جلد کی صحت کو برقرار رکھنے میں مددگار۔
گرین ٹی میں وٹامن ای اور وٹامن بی ٹو موجود ہوتا ہے جو جلد کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ وٹامن بی ٹو جلد کو جوان اور مضبوط رکھنے میں مدد کرتا ہے، جبکہ وٹامن ای جلد کے نئے خلیوں کی نشوونما میں مدد کرتا ہے اور جلد کو نرم اور چمکدار بھی بناتا ہے۔

دماغ کو تقویت دیتی ہے۔
سبز چائے میں کافی سے کم کیفین ہوتی ہے لیکن اثر پیدا کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ اس میں امینو ایسڈ ایلتھینائن بھی ہوتا ہے، جو دماغی افعال کو بہتر بنانے کے لیے کیفین کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے۔

وزن کم کرتی ہے۔
ورزش سے پہلے اس چائے کو پینے سے چربی جلنے میں اضافہ ہوسکتا ہے اور پٹھوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے۔ سبز چائے میٹابولک ریٹ کو بڑھا سکتی ہے اور مختصر مدت میں چربی جلانے میں اضافہ کر سکتی ہے جو جلد کی ٹائٹنگ اور خوبصورتی کے لیے بہت اہم ہے۔

کسی بھی چیز کو جب اعتدال میں استعمال کیا جائے تو نقصان نہیں پہنچاتی ہے۔سبز چائے زیادہ تر لوگوں کے لیے محفوظ ہوتی ہے۔ اگر آپ میں آئرن کی کمی ہے یا آپ حاملہ ہیں، یا اضطراب کی خرابی یا دل کی بیماری کے لیے دوائیں لے رہے ہیں تو آپ اسے محدود کریں بلکہ آپ غذائی ماہرین کی مشاورت سے استعمال کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.