
سردیوں میں جسم میں درد کیوں ہوتا ہے؟ ہر وقت سستی اور درد سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ 3 غلطیاں ہر گز نہ کریں
سردی کے موسم میں جسم میں سستی کی کیفیت رہتی ہے اور جسم اکڑا ہوا سا محسوس ہوتا ہے اس کے علاوہ درد بھی ہوتا ہے۔ البتہ ماہرین نے ان تمام بیماریوں کی وجہ ہماری اپنی غلطیاں قرار دی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ ماہرین نے سردیوں کے درد سے نجات کے کیا طریقے بتائے ہیں۔
دھوپ نہ لینا
گرمیوں میں دھوپ سارے گھر میں پہنچ جاتی ہے جبکہ سردی میں گھر اندر سے ٹھھنڈے اور بند رہتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے جسم کو مناسب دھوپ نہیں ملتی جس کی وجہ سے ہڈیاں وٹامن ڈی بھی صحیح طرح جذب نہیں کرپاتیں۔ اس وجہ سے پٹھوں میں کھنچاؤ اور ہڈیوں میں درد ہونے لگتا ہے۔ اس کے حل کے لئے دن بھر میں 20 منٹ دھوپ لینا ضروری ہے۔
جسم ڈھانپ لیں
سردی میں باہر کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں جو جسم پر اثر انداز ہوتی ہیں اس لئے جسم کو اچھی طرح ڈھانپ کر نہ رکھنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ بزرگ اور بچے سخت سردی میں ہیٹر سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ورزش
سردی کے موسم میں ہم اپنے بستر سے نکلنے میں خود بھی سستی سے کام لیتے ہیں۔ اور معمول کے کام بھی انجام نہیں دیتے جس کی وجہ سے ہڈیاں اکڑی ہوئی رہتی ہیں اور جب کام کرنا پڑے تو درد محسوس ہوتا ہے۔ اس کے حل کے لئے دن کا کچھ حصہ ورزش کے لئے یا واک کے لئے نکالیں تاکہ ہڈیوں میں لچک پیدا ہو۔