
سردی کے موسم میں وٹامن ڈی تھری کی بھرپور مقدار کیسے حاصل کی جائے؟ جانیئے مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر عیسیٰ کا بتایا ہوا صحت مند زندگی کا راز
سردی کے موسم میں سب سے زیادہ ہمارے جسم کو وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے اس کی کمی ہماری ہڈیوں کی صحت کے لئے بےحد خطرناک ہوتی ہے، وٹامن ڈی تھری کی کمی بچوں، بڑوں، نوجوانوں، اور بوڑھوں سب ہی میں بہت زیادہ بڑھتی جا رہی ہے۔
سورج سے وٹامن ڈی
وٹامن ڈی کی کمی پورا کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے کہ سردی کے موسم میں روزانہ طلوع سورج کے بعد سے لے کر صبح 10 بجے تک سورج کی شعاعوں سے بھرپور وٹامن ڈی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
دیسی انڈوں کا استعمال
اس کے علاوہ اگر سردی کے موسم میں دیسی انڈوں کا استعمال کیا جائے تو یہ بھی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے، روزانہ صبح سویرے دیسی یا پھر فارمی، اگر دیسی ہوں تو زیادہ بہتر ہے انڈے اُبال کر کھائیں اس سے وٹامن ڈی وافر مقدار میں حاصل ہوگا۔
وٹامن ڈی تھری حاصل کرنے کا گھریلو نسخہ
وٹامن ڈی سے بھرپور دہی
اس کے علاوہ سردی میں وٹامن ڈی تھری کی کمی سے بچنے کے لئے ایک پیالی دہی میں پسی ہوئی سفید موسلی کا آدھا چائے کا چمچ ڈالیں اور مکس کر کے روزانہ صبح ناشتے میں کھائیں، دہی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے ساتھ ہی سفید موسلی ڈال کر کھانے سے وٹامن ڈی تھری بھی حاصل ہوگا۔
وٹامن ڈی سے بھرپور ملک شیک
اس کے علاوہ ایک گلاس دودھ لیں، اسے بلینڈر میں ڈالیں ساتھ ہی اس میں ایک عدد سیب اور 5 سے 6 بادام ڈالیں اس میں ایک چائے کا چمچ سنگھاڑے کا پاؤڈر ڈالیں اور گرینڈ کر کے پی لیں یہ صبح سویرے پینے سے آپ کو صبح سویرے وٹامن ڈی اور وٹامن ڈی تھری اور دیگر بےشمار غذائی اجزاء حاصل ہوں گے۔