
آنکھوں کی سوجن کم کرنے سے لے کر بیکنگ میں شاندار نتائج حاصل کرنے تک ۔۔ کیلے کے چھلکے سے غذائیت کے ساتھ کیا حیرت انگیز فائدے حاصل ہو سکتے ہیں؟
کیلےغذائیت سے بھرپورغذا ناشتے سے لے کر بیکڈ اشیاء تک، ہمیں بے انتہا توانائی فراہم کرتے ہیں۔ لیکن، ہم اکثر کیلے کا چھلکا پھینک دیتے ہیں کیونکہ یہ عموماً استعمال نہیں ہوتا۔ تاہم، مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ کیلے کے چھلکے بہت غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس کے کئی ایسے فائدے ہیں جو ہم اپنی لاعلمی کی بناء پر نظر انداز کردیتے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ کیلے کے چھلکے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم میں فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں ۔
صرف یہی نہیں بلکہ کیلے کے چھلکے میں وٹامنز کے ساتھ موجود امینو ایسڈز پیروں کو نمی بخشنے، آنکھوں سے سوجن کو کم کرنے، مہاسوں کا علاج کرنے اور گوشت کے پکوانوں میں نمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرنے سے لے کر پودوں کو فرٹیلائز کرنے تک میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے ناقابل یقین فوائد ہیں اور ایک حالیہ تحقیق کے مطابق خشک اور بلینچ شدہ کیلے کے چھلکوں کو بیکنگ جزو کے طور پر شامل کرنے سے بیکڈ اشیاء کو غذائیت بخش بنانے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ ان کی شیلف لائف میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
اے سی ایس فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کا مقصد گندم کے آٹے سے تیار کی جانے والی کوکیز کی غذائیت اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پر کیلے کے چھلکے کے آٹے (بی پی ایف) کو شامل کرنے کے اثرات کا جائزہ لینا تھا۔
اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور کوکیز:
جب بی پی ایف کا(کیلے کے چھلکے کا آٹا) تناسب کوکیزمیں بڑھایا گیا تو کوکیز سخت ہوگئیں لیکن اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی بڑھ گئیں ۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بی پی ایف کے ساتھ بنی کوکیز کو بہتر اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے ساتھ ان کی جسمانی اور غذائی خصوصیات میں ردوبدل کیے بغیر حاصل کیا گیا تھا ۔ یہ کوکیز مکھن، سکمڈ دودھ پاؤڈر، پاؤڈرچینی، سبزیوں کے تیل اور گندم کے آٹے سے بنائی جاتی تھیں۔ شوگر کوکیز کے پانچ بیچ بنائے گئے جنہیں پھر کیلے کے چھلکے کے آٹے (بی پی ایف) کی مختلف مقداروں سے پکایا گیا۔کیلے کے چھلکے کا آٹا کیسے بنایا جاتا ہے؟
محققین نے بغیر نقصان کے اور پکے ہوئے کیلے کے چھلکے استعمال کیے جنہیں پہلے بلینچ(ابلتے پانی میں ڈال کے نکالا گیا) کیا گیا تھا۔ کیلے کے ان چھلکوں کو پھر خشک کر کے اس کی کھالوں کو باریک پاؤڈر میں پیس لیا جاتا ہے جسے آٹے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔