
واشنگ مشین میں نمک ڈال کر کپڑے دھونے سے کیا ہوتا ہے؟ واشنگ مشین سے متعلق کچھ ایسی معلومات جو آپ کا خرچہ بھی بچائے اور کپڑوں کی رونق بھی بڑھائے
ہمارے یہاں اتوار کا دن عموماً گھر کی صاف صفائی اور واشنگ مشین لگا کر ہفتے بھر کے کپڑے دھونے کا دن ہوتا ہے۔ جبکہ کچھ خواتین ہر دو دن میں ہاتھ سے کپڑے دھو لیتی ہیں یہ سوچ کر کہ ایک ساتھ مشین میں دھونے سے وقت کے ساتھ ساتھ سرف بھی زیادہ لگے گا۔
تو آج ہماری ویب آپ کیلیئے لائی ہے ایک ایسا شاندار ٹوٹکا جس کے استعمال سے آپ کافی فائدے اٹھا سکتے ہیں اور ساتھ ہی آپ کے پیسے بھی بچیں گے۔
اور اسکے لیئے آپ کو صرف نمک کی ضرورت ہے۔
واشنگ مشین میں نمک ڈالنے کے فائدے:
۔ کپڑے دھوتے وقت واشنگ مشین میں نمک ڈالنے سے سرف کم لگتا ہے۔
۔ نمک میں موجود سلفر کمپاؤنڈز سرف کے ایسٹک مالیکیولر کمپاؤنڈز کے ساتھ مل کر کیمیائی خواص پیدا کرتے ہیں جن سے کپڑوں میں لگی گرد اور دھول مٹی بھی جلد سے جلد نکلتی ہے۔
۔ اگر آپ کپڑوں کی چمک برقرار رکھنے اور انھیں نرم رکھنے کیلیئے مہنگے لیکویڈ سافٹنر کا استعمال کرتی ہیں تو، آج سے آپ اسکی جگہ واشنگ مشین میں کپڑے دھوتے وقت نمک ڈالیں۔ یہ فیبرک سافٹنر کا کام کرتا ہے۔
۔ مہنگے کپڑوں کو دھونے کے لئے یہ سب سے کارآمد عمل ہے کیونکہ اس سے رنگ خراب نہیں ہوتا اور سوتی کپڑوں کی چمک میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
۔ مشین میں نمک ڈالنے سے آپ کو قمیضوں کے کالر کو ہاتھ سے رگڑنا نہیں پڑے گا کیونکہ، یہ کپڑوں کی اندرونی تہہ میں جا کر ضدی داغ نکال باہر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔